پاکستانخبریں

ملتان میں پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب

The eighth edition of the much-awaited Pakistan Super League (PSL) kicked off at the Multan Cricket Stadium

سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کیتقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،،ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا

ملتان(اظہارعباسی سے) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ جس میں شایقین کرکٹ ، نہصرف ملتان بلکہ جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں سے آئے شہریوں نے شرکت کی۔تقریب میں شاندار آتش بازی کا مظاہرہ کیا ،جس سے ملتان اسٹیڈیم روشنی میں نہا گیا،اور مقامی فنکاروں ، گلوکاروں کی پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔

حاضرین نے دل کھول کر داد دی۔تقریب کا باقاعدہ آغاز قومی ترانے سے ہوا، قومی ترانہ بجا یا گیا۔اس موقع پر پی ایس ایل کے سیزن 8کے لئے خصوصی تیار کردہ گانا بھی پیش کیا گیا۔جسے عاصم اظہر اور شائی گل نے پیش کیا؛ اس میں “ریپ ٹچہ” فارس شفیع نے دیا، اور اس کی کمپوزنگ مشہور موسیقار عبداللہ صدیقی کی۔دریں اثناءاس سال پی ایس ایل کا آفیشل گانا موجودہ قائم مقام چیئرمین پی سی بی کے بیٹے علی سیٹھی کو پیش کرنا تھا، جسے مفادات کے ٹکراﺅ سے بچنے کے لئے منسوخ کردیا گیا تھا،جس کا اظہار نجم سیٹھی کی جانب سے ایک پریس کانفرنس میں میں کیا گیا تھا۔

اس موقع پر مقامی فنکاروں جس کی سربراہی کر رہے تھے کی جانب سے ملتان کا روائتی سرائیکی جھومر ڈانس بھی پیش کیاگیا، جس کے نپے تلے انداز نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا، اور شایقین نے کھڑے ہوکر جھومر پارٹی کو داد دی۔ سرد موسم کے باوجود شرکاءکی بھاری موجودگی کے باعث اسٹیڈیم میں تل دھر نے کی جگہ موجود نہ تھی، جس کے باعث اسٹیڈیم کے دروازے بند کرنے پڑے۔

تقریب میں پی ایس ایل میں شامل تمام ٹیمز،اس میں شامل کھلاڑیوں،اور ٹیم آفیشل بھی اپنی ٹیم کی کٹ پہن کر شریک ہوئے۔اس موقع پر چیئر مین پی سی بی نجم سیٹھی، و دیگر آفیشل موجود تھے۔چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب ملتان کے شہریوں کے لئے ایک تحفہ ہے۔ دوبئی سے شروع ہنے والے سفر کا پڑاؤ ملتان میں ڈالا ہے، جس کا اگلا اسٹیشن کوئٹہ اور پشاور ہوگا۔جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان کی نمائندگی کے لئے “ملتان سلطان”کی ٹیم بنائی گئی، جسے خطے کے نوجوانوں نے اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لئے اس کو بطور” پلیٹ فار م” استعمال کیا اورجس نے اب تک اچھی کرکٹ پیش کی،اور امید ہے کہ مستقبل میں یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button