اوورسیز پاکستانیز

سلیم مانڈوی والا کی قیادت میں پاکستانی سینٹ کے وفد کا دورہ کینڈا

ٹورنٹو (اردو نیوز) ڈپٹی چئیرمین سینٹ سلیم مانڈی والا کی قیادت میں پاکستانی سینٹ کا وفد کینیڈا کے دورے پر ہے ۔ فورم آف فیڈریشن کی دعوت پر جاری اس دورے کے دوران وفد کے ارکان نے کینیڈین پارلیمان کے ارکان ، اہم حکام سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کیں جن میں پارلیمانی امور اور پاک کینڈا تعلقات سمیت اہم امور پر بات چیت ہوئی۔ کینیڈین پاکستانی سینیٹر سلمیٰ عطاءاللہ جان نے بھی پاکستانی وفد سے ملاقات کی، انہیں کینیڈا آمد پر خوش آمدید کہا ۔

Related Articles

Back to top button