کالم و مضامیناوورسیز پاکستانیز

مہک علی کی تصویر ٹائمز سکوائر نیویارک پر آویزاں

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی کی گلوکارہ مہک علی کی تصویر نیویارک میں’ٹائمز اسکوائر‘ پر آویزاں کردی گئی ہے۔

گریمی ایوارڈ جیتنے والی عروج آفتاب کے بعد اس مہینے پاکستانی گلوکارہ مہک علی کی تصویر کو ٹائمز اسکوائر بل بورڈ پر آڈیو اسٹریمنگ سروس اسپاٹی فائے کی’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پرآویزاں کیا گیا ہے۔

سپاٹے فائی کی اس مہم کا مقصد خواتین کرئیٹرز کو دنیا کے ساتھ اپنا کام شیئر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم دے کر ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

اسپاٹی فائے نے صوفیانہ کلام، حمد و نعت و تلاوتِ قرآن پاک پر مشتمل اپنی مخصوص کیٹیگری ’رمضان ڈیسٹینیشن‘ کو پاکستانی سامعین کے لیے اپ ڈیٹ کیا ہے۔ اسٹریمنگ سروس نے اس ماہ  ’ایکوئل پاکستان‘ کے لیے ایمبیسیڈر کے طور پر گلوکارہ مہک علی کو بھی اسی لیے منتخب کیا کا کیونکہ اُنہوں نے ایک نعت ’صلی على نبينا‘ریلیز کی ہے۔

اس حوالے سے مہک علی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اسٹریمنگ سروس اور اپنے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button