اوورسیز پاکستانیز

آصف بیگ کو صدمہ، برطانیہ میں ہمشیرہ کا انتقال

آصف بیگ سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی ارکان نے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے

" "

نیویارک (اردونیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک) کی مقامی شخصیت آصف بیگ اور ساجد بیگ کی بڑی ہمشیرہ مانچسٹر، انگلینڈ میں انتقال کر گئی ہیں ۔ وہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں ۔ آصف بیگ اور ان کے بھائی ساجد بیگ سے ان کے دوست احباب اور کمیونٹی ارکان نے ان کی ہمشیرہ کی وفات پر گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور جنت الفردوس عطاءفرمائیں ۔ آصف بیگ نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

" "

Related Articles

Back to top button