بین الاقوامی

صنم بھٹو کی بیٹی کی لندن میں شادی

بلاول بھٹو، بختاور بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری کی خصوصی شرکت

لندن (امداد حسین شہزاد ) پاکستان کی سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہیدکی چھوٹی بہن اورپیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی واحد زندہ اولاد محترمہ صنم بھٹو کی صاحبزادی آزادی حسین کی شادی گذشتہ دنوں یہاں منعقد ہوئی ۔ شادی کی تقریب کی تصویریں اور ویڈیو سوشل میڈیا پر منظر عام پر آگئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب عید الفطر کے بعد لندن کے علاقے ماربل آرچ کے مشہور ہوٹل میں روایتی انگریزی انداز میں منعقد ہوئی۔شادی کی تقریب میں دولہن نے سرخ رنگ کا روایتی پاکستانی لباس زیب تن کر رکھا تھا جبکہ دولہاانگریزی سوٹ میں ملبوس تھے ۔
تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیرمین اور بے نظیر بھٹو شہید کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری اور انکی بہنوں بختاوربھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی ۔ آزاد حسین کے والد اور صنم بھٹو کے سابقہ شوہر ناصر حسین بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Related Articles

Back to top button