اوورسیز پاکستانیز

سابق گورنر پنجاب لطیف کھوسہ کا سلمان ظفر اور ناصر سلیم کے اعزاز میں عشائیہ

سردار لطیف کھوسہ نے سلمان ظفر اور ناصر سلیم کو پاکستان آمد پر مبارکباد دی ، سلمان ظفرنے سردار لطیف کھوسہ کو امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ کیا

پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ رہتا ہوں ، اوورسیز میں بسنے والی کمیونٹی اور پارٹی کے ساتھی ہمارے اور ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ،خدمات پر فخر ہے ، سردار لطیف کھوسہ
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کو مشکل حالات میں قیادت فراہم کی ، آج بھی ملک کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی ضرورت ہے تاکہ درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہوا جا سکے،سلمان ظفر کی سابق گورنر سے بات چیت

لاہور (اردو نیوز ) سابق گورنر پنجاب، ممتاز قانون دان اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان کے دورے پر آئے پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے ہیومین رائٹس ونگ کے صدر سلمان ظفراور پیپلز پارٹی نیویارک کے نائب صدر ناصر سلیم کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ ”کھوسہ ہاوس“ پر پرتکلف عشائیہ دیا ۔ عشائیہ میں پیپلز پارٹی پنجاب کے رہنما جاوید اختر (سابقہ ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پاکستان پیپلز پارٹی لاہور) نے بھی شرکت کی ۔
سردار لطیف کھوسہ نے سلمان ظفر اور ناصر سلیم کو پاکستان آمد پر مبارکباد دی ۔ عشائیہ کے دوران سلمان ظفر اور ناصر سلیم نے سردارلطیف کھوسہ کو امریکہ میں موجود پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ کیا ۔
سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ وہ امریکہ میں موجود پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی ساتھیوں کی خدمات سے آگاہ رہتے ہیں اور ان کی خدمات کو نہایت ہی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز میں بسنے والی پاکستانی کمیونٹی اور پارٹی کے ساتھی ہمارے اور ملک و قوم کا سرمائیہ ہیں ۔ ان کی ملک و قوم اور جمہوریت کے لئے گرانقدر خدمات ہیں ۔
سردار لطیف کھوسہ نے پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے ساتھیوں کو پاکستان کی مجموعی سورتحال اور پارٹی کے آئندہ لائحہ عمل کے بارے میں بھی آگاہ کیا اور انہیں اہم ہدایات بھی دیں ۔
سلمان ظفر اور ناصر سلیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سردار لطیف کھوسہ سمیت پارٹی قائدین نے پاکستان میں ہماری جو پذیرائی کی ،اس کے لئے ہمیشہ مشکور رہیں گے ۔سلمان ظفر نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ ملک و قوم کو مشکل حالات میں قیادت فراہم کی ، ہم سمجھتے ہیں کہ آج بھی ملک کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی ضرورت ہے تاکہ درپیش چیلنجوں سے نبرد آزما ہوا جا سکے اور ملک و قوم کو ترقی کے راستے پر گامز ن کیا جا سکے ۔سلمان ظفر نے کہا کہ وہ امریکہ پہنچ کر پارٹی ساتھیوں کو دورہ پاکستان اور پارٹی قائدین سے ہونیوالی ملاقاتوں کی تفصیل سے آگاہ کریں گے

Sardar Lateef Khosa hosts dinner in honor of Salman Zafar and Nasir Saleem of PPP USA

Related Articles

Back to top button