بین الاقوامیپاکستان

افغانی امریکن صفیہ وزیر نیوہمپشائر یموکریٹ پرائمری الیکشن میں کامیاب

نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں اگر وہ اپنی ریپبلکن حریف کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو نیوہمپشائر میں منتخب ہونیوالی پہلی اسمبلی ویمن ہوں گی

نیو ہمپشائر (اردو نیوز ) نیو ہمپشائر سٹیٹ میں 13نومبر کو ہونیوالے ڈیموکریٹک پرائمری الیکشن میں افغان نژاد امریکی صفیہ وزیر نے کامیابی حاصل کرکے سب کو حیران کر دیا اور نومبر میں ہونیوالے جنرل الیکشن میں اگر وہ اپنی ریپبلکن حریف کو ہرانے میں کامیاب ہو جاتی ہیں تو نیوہمپشائر میں منتخب ہونیوالی پہلی اسمبلی ویمن ہوں گی ۔
صفیہ وزیر عمر27سال ،نے ڈسٹرکٹ 17کے پرائمری الیکشن میں موجودہ اسمبلی مین 66سالہ ڈک پیٹن کو شکست دی جو کہ چار ٹرم سے منتخب ہوتے آرہے تھے ۔
صفیہ وزیر کا مقابلہ اب نومبر میں ریپبلکن ڈینس سوسی سے ہوگا ۔ صفیہ وزیر سابق افغان پناہ گزیں ہیں ، انہوں 2007میں امریکہ میں آکر پناہ لی اور یہاں مستقل قیامت اختیار کر لی ۔

Related Articles

Back to top button