اوورسیز پاکستانیز

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کی ڈاکٹر اعجاز کی قیادت میں سینیٹر چارلس شومر سے اہم ملاقات

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی نے گذشتہ ایک سے زائد سال میں اہم امریکی ارکان کانگریس ، سینیٹرز ،پالیسی سازوں اور فیصلہ سازوں سے ملاقاتیں کیں ہیں

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم ،سرگرم و نمائندہ تنظیم امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC)کے بورڈ ممبرز نے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد کی قیادت میں نیویارک سے سینئر ڈیموکریٹ یو ایس سینیٹر چارلس شومر سے اہم ملاقات کی ۔
ملاقات میں سینیٹر شومر نے امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے پاکستانی نژاد امریکی ارکان کو عظیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ میرے پاکستانی امریکن کمیونٹی سے دیرینہ تعلقات ہیں ۔آپ عظیم امریکن ہیں ۔آپ جس محنت ، لگن سے کام کرتے ہیں اور ملک و قوم کی ترقی میں اپنا جو کردار ادا کرتے ہیں، وہ قابل ستائش ہے ۔
ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معاملات ۔ نفرت انگیز جرائم، امتیازہ سلوک کے واقعات ،امیگرنٹ کمیونٹیز کی شہری و سماجی سطح پر کردار سمیت دیگر امور زیر بحث آئے ۔
سینیٹر شومر نے وفد سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ پاکستانی کمیونٹی بڑھ رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ وہ APPACاور کمیونٹی کے ساتھ مختلف شعبوں میں ملکر کام کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ جیسے اے پیک کام کررہی ہے ، ایسے ہی کمیونٹی کے دیگر ارکان کو اپنے اجتماعی کردار کو یقینی بنانا چاہئیے ۔اس کردار کے پاکستانی امریکن کمیونٹی اور پاک امریکہ تعلقات میں بہتری کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب ہونگے ۔

Senator Charles Schumer, APPAC
سینیٹر چارلس شومرکی امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی کے ارکان سے ملاقات

واضح رہے کہ امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی ، پاکستانی امریکن کمیونٹی کی منفرد نمائندہ تنظیم ہے کہ جو کمیونٹی کو امریکی نظام کے قومی دھارے میں شامل کرنے میں سر گرم کردار ادا کررہی ہے ۔سینیٹر چارلس شومر کے علاوہ اس امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی نے گذشتہ ایک سے زائد سال میں اہم امریکی ارکان کانگریس ، سینیٹرز ،پالیسی سازوں اور فیصلہ سازوں سے ملاقاتیں کیں ہیں ۔

Related Articles

Back to top button