پاکستان

سعودی عرب میں پاکستانی سفارتخانے میں یوم قرار داد پاکستان کی تقریب

تقریب میں سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز اور کورونا وائرس کی وجہ سے صرف سفارتی اہلکار وں نے شرکت کی ، پاکستانی کمیونٹی کو یوم پاکستان کی مبارکباد

سعودی عرب (وسیم خان) ریاض میں سفارت خانہ پاکستان میں یوم پاکستان کی سادہ اور پروقار تقریب کا منعقد کی گئی۔۔جس میں سفیر پاکستان اور کورونا وائرس کی وجہ سے صرف سفارتی اہلکار نے شرکت کی۔۔سفیر پاکستان راجا علی اعجاز نے پرچم کشائی کی۔سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں مقیم 27 لاکھ پاکستانیوں کو یوم پاکستان کی مبارک باد ہو اور دیار غیر میں پاکستانیوں کے اہم کردار اور ہر مشکل وقت میں ملک و قوم کا ساتھ دینے پر سراہتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں۔ آج اتنے سالوں بعد نا صرف ہمارے خاص مضبوط سفارتی تعلقات ہیں بلکہ تاریخی مذہبی اور برادرانہ مراسم اور ٹھوس عوامی تعلقات بھی ہیں۔23 مارچ تاریخ کا وہ اہم ترین دن ہے جو ہر سال ہمیں اس عہد کی تجدید کراتا ہے کہ ہمیں بحیثیت مجموعی قوم متحد رہ کر پاکستان کی ترقی میں اپنا اپنا بہترین کردار ادا کرنا ہے… وطن عزیز کی سلامتی و ترقی کے لئے بھی دعا کی گئی۔

Related Articles

Back to top button