اوورسیز پاکستانیز

پاکستانی کمیونٹی بروکلین کی سماجی شخصیت،بروکلین میلہ کے سابق صدر شفیق بھٹی انتقال کر گئے

شفیق بھٹی مرحوم کی نماز جنازہ چارستمبر بروز بدھ دوپہر ایک بجے مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں ادا کی جائے گی

نیویارک (اردو نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی بروکلین (نیویارک ) کی مقامی سماجی شخصیت اور بروکلین میلہ کے سابق صدر شفیق بھٹی منگل کو یہاں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے گردوں اور دل کے امراض میںمبتلا تھے۔ دو روز قبل ان کی اچانک طبیعت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں لانگ آئی لینڈ کے ہسپتال میںمنتقل کیا گیاجہاں انہیں طبی امداد دی گئی لیکن ان کی حالت بدستور خراب رہی اور دو روز تک زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد شفیق بھٹی منگل تین ستمبر کو اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
شفیق بھٹی کا شمار بروکلین (نیویارک) کی مقامی سماجی شخصیات میں ہوتا تھا۔ان کی وفات پر کمیونٹی کی جانب سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔شفیق بھٹی مرحوم کی نماز جنازہ چارستمبر بروز بدھ دوپہر ایک بجے مکی مسجد بروکلین (نیویارک) میں ادا کی جائے گی۔

Shafique Bhatti Brooklyn passes away

Related Articles

Back to top button