امیگریشن نیوز

نسیم گلگتی کا گلگت بلتستان میں کامیاب الیکشن کے انعقاد کا خیر مقدم

امریکہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے تمام ارکان، منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں

نیویارک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بڑے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی کی وجہ سے نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی سالانہ تقریب ملتوی کر دی گئی ہے ۔ جیسے حالات بہتر ہوں گے ، انشاءاللہ سالانہ تقریب منعقد کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
نیویارک (اردو نیوز ) سونی وطن گلگت بلتستان یو ایس اے کے چئیرمین نسیم گلگتی نے گلگت بلتستان میں الیکشن کے کامیاب انعقاد کا خیر مقدم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی امریکن کمیونٹی کے تمام ارکان، منتخب اراکین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ عوام نے انہیں جو مینڈیٹ دیا ہے،وہ ایوان میں پہنچ کر اس مینڈیٹ کے مطابق علاقے کی تعمیر و ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے ۔
نسیم گلگتی نے کہا کہ الیکشن میں عوامی امنگوں کی ترجمانی کی جاتی ہے ۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ حالیہ الیکشن میں عوام نے جوش و خروش سے حصہ لیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں گلگت بلتستان کے حقوق کے حوالے سے بھی جو پیش رفت ہوئی ہے ، ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ،
نسیم گلگتی نے کہا کہ گلگت بلتستان ، پاکستان کے بہادر اور جانبازوں کی سرزمین ہے جنہوںنے قیام پاکستان سے لے کر دفاع پاکستان تک ہر محاذ پر ملک و قوم کے لئے بے مثال کردار ادا کیا ہے ۔
نسیم گلگتی نے یہ اعلان بھی کیا کہ نیویارک میں کورونا وائرس وبا کی وجہ سے بڑے اجتماعات کے انعقاد پر پابندی کی وجہ سے نیویارک میں یوم گلگت بلتستان کی سالانہ تقریب ملتوی کر دی گئی ہے ۔ جیسے حالات بہتر ہوں گے ، انشاءاللہ سالانہ تقریب منعقد کریں گے ۔

Gilgit Baltistan Elections, Naseem Gilgiti

Related Articles

Back to top button