بین الاقوامیپاکستان

مرکز اہل سنت جامع مسجد نور القرآن بروکلین میں ذکر شہاد ت امام حسین ؑ کانفرنس 10ستمبر کو ہو گی

قاری محمد اعجاز کے زیر اہتمام کانفرنس سے پیر سید عرفان علی بخاری، ڈاکٹر پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی خطاب کریں گے جبکہ صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ صدارت کریں گے

نیویارک (اردو نیوز ) مرکز اہل سنت جامع مسجد نور القرآن واقع 2030باتھ ایونیو بروکلین ، نیویارک میں سالانہ ذکر شہادت امام حسین علیہ سلام کانفرنس 10 ستمبر (دس محرم الحرام)بروز منگل بعد از نماز مغرب منعقد ہو گی ۔قار ی محمد اعجاز نے تمام محبان اہل بیت سے جوق در جوق شرکت کی اپیل ہے۔کانفرنس میں مقامی علماءکرام اور نعت خوانان حضرات کے علاوہ علامہ پیر سید عرفان علی بخاری(امام و خطیب مسجد الفلاح ورجینیا) اور علامہ ڈاکٹر پیر سید شہزاد مصطفی الحسینی خصوصی خطابات فرمائیں گے۔کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ پیر سید صفدر حسین شاہ صاحب (صدر انجمن غوثیہ نیویارک ) کریں گے۔تمام اہل ایمان سے پرزور اپیل کی جاتی ہے اس بابرکت اور روحانی محفل میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں اور محب اہل بیت ہونے کا عملی مظاہرہ فرمائیں۔مزید معلومات کےلئے رابطہ کریں ، قاری محمد اعجاز حسینی،
917-863-6153

Related Articles

Back to top button