پاکستان

علامہ شہباز احمد چشتی کے والد کا انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام، مشائخ عظام ، ثناءخوانان ، ضیاءالکرم سنٹر کی انتظامیہ اور کمیونٹی کا اظہار تعزیت

اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستانی امریکن کمیونٹی کے معروف دینی سکالر اور ضیاءالکرم اسلامل سنٹربروکلین کے ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی کے والد محترم حافظ بہاول حق ؒ پاکستان میں وصال فرما گئے ۔ ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی سے ان کے والد محترم کی وفات پر صاحبزادہ پیر محمد امین الحسنات شاہ ،پاکستانی امریکن کمیونٹی کے علماءکرام، مشائخ عظام ، ثناءخوانان ، ضیاءالکرم سنٹر کی انتظامیہ اور کمیونٹی کی اہم شخصیات سمیت کمیونٹی ارکان نے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔
ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی نے تما م دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جنہوں نے ان سے اظہارتعزیت کیا اور ان کے غم میں شریک ہوئے ۔ انہوں نے سب سے اپیل کہ وہ ان کے والد گرامی مرحوم کو اپنی دعاو¿ں میں یاد رکھیں ۔ڈائریکٹر ڈاکٹر علامہ شہباز احمد چشتی اپنے والد محترم کی آخری رسومات میں شرکت کے لئے منگل کی شام کو پاکستان کے لئے روانہ ہو جائیں گے۔

Allama Shahbaz Chishti father passes away in Pakistan

Related Articles

Back to top button