پاکستان

حکومت کا اوورسیز پاکستانیوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ

ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی

ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسزنے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی

اسلام آباد (اردونیوز ) وفاقی حکومت کی جانب سے دوہری شہریت کے حامل اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی قانونی کیسزنے دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی تھی تاہم وفاقی کابینہ نےکابینہ کمیٹی برائے قانونی کیسز کا فیصلہ رد کرتے ہوئے ترمیمی بل کی منظوری دی۔ذرائع کے مطابق آرٹیکل 63 ون سی تبدیل کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل کی منظوری دی گئی ہے، وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد آئینی ترمیمی بل وزارت پارلیمانی امور کو ارسال کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق بعض وزراءنے بھی دہری شہریت رکھنے والوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دینے کی مخالفت کی۔ ترمیمی بل کے تحت دہری شہریت کے حامل افراد کو حلف اٹھانے سے قبل غیر ملکی شہریت ترک کرنا ہوگی۔

Overseas Pakistanis election eligibility

Al-Rayaan Muslim Funeral Services

Related Articles

Back to top button