اوورسیز پاکستانیز

لاہور کی معروف سماجی شخصیت شیخ فیاض احمد انتقال کر گئے

شیخ فیاض احمد مرحوم کینیڈا میں مقیم کمیونٹی کی معروف شخصیت طیب شیخ (ادارہ منہاج القران ٹوننو)کے بہنوئی، انجنئیر حسن ظہیر کے ماموں ، نیویارک میں مقیم صحافی محسن ظہیر کے ماموں اور انجنئیر عارف شیخ(اسلام آباد) ،طارق محمود، زاہد محمود، محمود احمد،صوبی بھائی (واہ کینٹ) کے بہنوئی، روز نامہ میڈیا لاہور کے ایڈیٹرعثمان بن احمد اور فیصل بن احمد کے ماموں تھے

ٹورنٹو ،لاہور (پ ر ) اسلام پورہ ، لاہور سے تعلق رکھنے والی شہر کی معروف سماجی شخصیت شیخ فیاض احمد رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ وہ دو دن قبل علیل ہوئے جس کے بعد انہیں انراض قلب کے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ان کا علاج ہوا ، اس دوران ان کا ہارٹ فیل ہوا اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جا ملے ۔
شیخ فیاض احمد،زبیر احمد (لاہور) کے بھائی، کینیڈا میں مقیم کمیونٹی کی معروف شخصیت طیب شیخ (ادارہ منہاج القران ٹوننو)کے بہنوئی، انجنئیر حسن ظہیر (ٹورنٹو)کے ماموں ، نیویارک میں مقیم صحافی محسن ظہیر (نیویارک)کے ماموں اورشوکت عزیز(لاہور)، انجنئیر عارف شیخ(اسلام آباد) ،طارق محمود، زاہد محمود، محمود احمد،صوبی بھائی (واہ کینٹ) کے بہنوئی، روز نامہ میڈیا لاہور کے ایڈیٹرعثمان بن احمد اور فیصل بن احمد ، احسن ظہیر (ڈیلی ٹائمز لاہور )کے ماموں تھے ۔
مرحوم کی نماز جنازہ عمر مسجد ، اسلام پورہ لاہور میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کے جسد خاکی کو ان کے آبائی میانی صاحب قبرستان لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔شیخ فیاض کا شمار لاہور کی بزرگ سماجی شخصیاےت میں ہوتا تھا۔ انہوں نے عمر بھر سماجی شعبے اور دین کے لئے اپنی زندگی بسر کی ۔ اہالیان لاہور اور عزیز و اقارب نے شیخ فیاض احمد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان ک درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں (آمین)۔
ادارہ منہاج القران کے ڈاکٹرطاہر القادری نے طیب شیخ سے ان کے بہنوئی کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ شیخ فیاض احمد مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔
سوگواران کی جانب سے تمام دوست احباب سے اپیل کی گئی کہ وہ مرحوم کےلئے فاتحہ خوانی کریں اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کریں ۔

Related Articles

Back to top button