اوورسیز پاکستانیز

اگر شمالی کوریا جیسا گھمبیر مسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے تو مسلہ کشمیر پر کیوں نہیں !، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود احمد کی میڈیا سے بات چیت

واشنگٹن ڈی سی ( محسن ظہیر ) آزاد جموں و کشمیر کے صدر سردار مسعود احمد نے کہا ہے کہ بھارت کشمیری عوام کی جدوجہد کیخلاف جھوٹے پروپیگنڈا سے عالمی رائے عامہ کو گمراہ نہیں کر سکتا۔یہ بات انہوں نے پاکستانی سفارتخانے میں میڈیا سے بات چیت کے دوران کہی۔ اس موقع پر سفیر اعزاز احمد چوہدری بھی ان کے ساتھ تھے ۔
سردار مسعود احمد نے مزید کہا کہ صرف گذشتہ چار دنوں میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی حالیہ لہر میں 14نہتے اور معصوم کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت منصوبے کے تحت جواں سال معصوم اور بے گناہ کشمیریوں کو نشانہ بنا رہا ہے تاکہ وہ کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی تحریک کو دبا سکے لیکن ایسا ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ 70سال کی مسلسل جارحیت کے باوجود انڈیا کشمیری عوام کی منشاءاور عزم کو دبا نہیںسکا۔انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جارحیت کا مرتکب ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شمالی اور جنوبی کوریا میں مذاکرات کے عمل کا آغاز خوش آئند ہے ، قیام امن کی ایسی کوششیں کو سراہا جا رہا ہے ۔
سردار مسعود احمد خان نے امریکہ اور عالمی برادری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کے خاتمے اور قیام امن کی کوششوں کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرے اور انڈیا پر زور دے کہ وہ مسائل کے عمل کے لئے مذاکرات کے عمل کا حصہ بنے ۔
صدر آزادکشمیر نے کہا کہ واشنگٹن مسلہ کشمیر کے سفارتی و سیاسی حل کو یقینی بنانے میں اپنا کردار اد اکرے ۔اگر شمالی کوریا جیسا گھمبیر مسلے میں پیش رفت ہو سکتی ہے تو مسلہ کشمیر پر کیوں نہیں !!!
سردار مسعود احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام کی ایماءپر میں پاکستان کی مسلہ کشمیر کے حل کے لئے کردار پر شکرئیہ ادا کرتا ہوں ۔

Related Articles

Back to top button