بین الاقوامی

شمس الزمان کے سُسرکےلئے فاتحہ خوانی اور دعا

مسجد النور سٹیٹن آئی لینڈ میں قاری غلام رسول نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور دعا ئے مغفرت کروائی

نیویارک (اردونیوز ) پاک امریکن سوسائٹی کے پریذیڈنٹ اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت شمس الزمان کے سسر حاجی نصر اللہ سیالکوٹی جن کا گذشتہ دنوں یہاں انتقال ہو گیا تھا، کی روح کے ایصال ثواب کے لئے یہاں مسجد النور سٹیٹن آئی لینڈ میں فاتحہ خوانی کی گئی اور دعائے مغفرت مانگی گئی ۔ فاتحہ خوانی میں شمس الزمان کے قریبی دوست احباب نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی ۔ قاری غلام رسول قادری نے دین اسلام میں عزیز واقارب کے مقام اور مرحومین کے ایصال ثواب کے حوالے سے دینی تعلیمات و احکامات کے مختلف و اہم پہلووں پر روشنی ڈالی ۔ انہوں نے حاجی نصر اللہ کی دینی و سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں سیالکوٹ سے لیکر نیویارک تک بہت قریب سے جانتے تھے ۔مرحوم نہایت نیک انسان اور اعلیٰ اوصاف کے مالک تھے ۔ عمر بھر دین الٰہی کے احکامات کے مطابق زندگی بسر کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔ دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی منازل آسان فرمائیں، درجات بلند فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
Shamas us Zaman father in law fateh e khawaniشرکاءنے شمس الزمان سے ان کے سسر جو کہ ان کے ماموں بھی تھے، کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔شمس الزمان نے تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button