اوورسیز پاکستانیز

شمس الزمان کے ماموں سسر کا انتقال ، کمیونٹی کا اظہار تعزیت

مرحوم کی نماز جنازہ سٹیٹن آئی لینڈ میں ادا کی گئی ، عزیز و اقارب اور کمیونٹی ارکان کی شرکت

نیویارک (اردو نیوز )پاک امریکن سوسائٹی کے صدر اور کمیونٹی کی معروف سماجی شخصیت شمس الزمان کے ماموں سسرحاجی نصر اللہ المعروف سیالکوٹی 26فروری کو یہاں رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ۔ مرحوم گذشتہ کچھ عرصے سے علیل تھے ۔ مرحوم کی نماز جنازہ مسجد نور سٹیٹن آئی لینڈ میں ادا کی گئی جس میں شمس الزمان کے دوست احباب کے علاوہ کمیونٹی ارکان نے شرکت کی ۔ شرکاءنے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے درجات بلند فرمائیں ۔ شمس الزمان نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جو ان کے غم میں شریک ہوئے ۔

Related Articles

Back to top button