اوورسیز پاکستانیز

شہباز شریف نے دھاندلی کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیشن کا مطالبہ کر دیا

اگر پارلیمنٹ میںہمارا راستہ روکا گیاتو اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گی ۔انہوں نے سپیکر سے کہا کہ کمیشن بنا کر سرخرو ہو جائیں ۔اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں پہلا خطاب

اسلام آباد (اردو نیوز ) اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے الیکشن میں دھاندلی کی تحقیقات کے لئے ایک خود مختار اور آزاد پارلیمانی کمیشن کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ وزیر اعظم کے الیکشن میں شکست کے بعد قومی اسمبلی میں اپنے پہلے خطاب میں انہوں نے کہا کہ کمیشن تیس دن کے اندر رپورٹ پیش کرے ۔ دھاندلی کی نشاندہی کرے ۔ تاکہ قیامت تک کوئی ووٹ کی چوری کا سوچے بھی نہ ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بطور احتجاج یہاں پر آئے ہیں ۔
شہباز شریف نے سپیکر سے کہا کہ آپ کی آئینی ، قومی ذمہ داری ہے کہ آپ اپوزیشن کے سیاسی ، آئینی حقوق کا جدوجہد کریں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر پارلیمنٹ میںہمارا راستہ روکا گیاتو اپوزیشن سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گی ۔انہوں نے سپیکر سے کہا کہ کمیشن بنا کر سرخرو ہو جائیں ۔ کسی کو کوئی غلط فہمی نہیں ہو نی چاہئیے کہ ہم پیچھا چھوڑ دیں گے ۔ہم اپنے ہر ایک سوال کا جواب لیں گے ۔ اگر جواب نہ آیا تو تحریک چلائیں گے ۔

Related Articles

Back to top button