بین الاقوامی

سکائی برڈ ٹریول اینڈ ٹورز نے امارات ائیر لائینز کے اشتراک سے عمرہ پیکجز کا اعلان کر دیا

نارتھ امریکہ میں دنیا ٹریول کے مشہور کاروباری ادارے ٹریول برڈ کی جانب سے عرہ پیکجز کا اعلان نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کے اہم اور بڑے ٹریول ایجنٹس کے اعزاز میں دئیے گئے اسقتبالیہ کے موقع پر کیا گیا

تقریب میں امارات ائیرلائینز کی سپیشل مارکیٹنگ مینیجر ماریہ فرنینڈز، سکائی برڈ ٹریول کے ریجنل مینیجر ریوندر لال اور عمرہ پیکجز کے انچارج و مینیجر شکاگو مسعود اختر کی خصوصی شرکت
عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خصوصی رعایتی نرخوں پر پاکستان کا سفر کرسکیں گے اور دوسو ٹ کیس اور آب زم زم ساتھ لانے کی سہولت بھی ہو گی

سکائی برڈ کے عشائیہ میں مسلم امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اہم ٹریول ایجنٹس و کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہیں (فوٹو : اردو نیوز)
سکائی برڈ کے عشائیہ میں مسلم امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اہم ٹریول ایجنٹس و کمیونٹی کی اہم شخصیات شریک ہیں (فوٹو : اردو نیوز)

نیویارک (اردو نیوز ) نارتھ امریکہ میں دنیائے ٹریول کے مشہور ادارے سکائی برڈ ٹریول اینڈ ٹورز نے امارات ائیرلائینز کے اشتراک سے اپنے عمرہ پیکجز کا اعلان کر دیا ہے ۔ یہ اعلان سکائی برڈ کی جانب سے نیویارک میں نیویارک ٹرائی سٹیٹ ایریا کے مسلم امریکن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے اہم و بڑے ٹریول ایجنٹس کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ کے موقع پر کیا گیا۔تقریب میں امارات ائیرلائینز کی سپیشل مارکیٹنگ مینیجر ماریہ فرنینڈز، سکائی برڈ ٹریول کے ریجنل مینیجر ریوندر لال اور عمرہ پیکجز کے انچارج و مینیجر شکاگو مسعود اختر نے خصوصی شرکت کی ۔
اس موقع پر سکائی برڈ اور امارات ائیرلائینز کے نمائندوں کی جانب سے شرکاءکو امارات ائیرلائینز سمیت دیگر ائیرلائینز کے ساتھ موجود عمرہ پیکجز بالخصوص امارات ائیرلائینز کی خصوصی پیشکش کے حوالے سے فصیل بتائی گئی ۔
امارا ت ائیر لائینز کی ماریہ فرنینڈز نے کہا کہ حسب معمول اس سال بھی امارات ائیرلائینز ، عمرہ پر جانیوالے مسافروں کو بہتر سے بہترین سفری سہولیات فراہم کرے گی ۔انہوں نے سکائی برڈ سمیت ٹریول ایجنٹس کی خدمات کو بھی شاندار الفاظ میں خراھ تحسین پیش کیا اور امارات ائیرلائینز کی جانب سے مکمل اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔
سکائی برڈ کے عمرہ پیکجز کے انچارج و مینیجر شکاگو مسعود اختر نے شرکاءکو عمرہ پراڈکٹس کے بارے میں تفصیلی بریفننگ دی ۔عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے پاکستانی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خصوصی رعایتی نرخوں پر پاکستان کا سفر کرسکیں گے اور دوسو ٹ کیس اور آب زم زم ساتھ لانے کی سہولت بھی ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ عمرہ کے ویزسے سے لیکر امارات سمیت کسی بھی ائیرلائینز سے عمرہ پر روانگی کے لئے سکائی برڈ یاہمارے ساتھ کام کرنے والے ٹریول ایجنٹس سے رابطہ کریں ۔
اس موقع پر امارات ائیرلائینز کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے چند شرکاءکو فری ٹکٹس اور تحائف بھی پیش کئے گئے ۔ سکائی برڈ کی جانب سے شرکاءکے اعزازمیں پرتکلف عشائیہ دیا گیا۔ سکائی برڈ ٹریول کے ریجنل مینیجر ریوندر لال نے تمام شرکاءکا شکرئیہ ادا کیا ۔

Related Articles

Back to top button