بین الاقوامی

سہیل ضیاءبٹ کا بیگم کلثوم نواز کی وفات پر اظہار تعزیت

بیگم کلثوم نواز نے اپنی زندگی میں مختصر سیاسی کردار ادا کیا لیکن ان کے مختصر سیاسی کردار نے ان کے سیاسی قدو قامت میں وہ اضافہ کیا کہ جس کی مثالیں کم ملتی ہیں

واشنگٹن (اردو نیوز ) عام عوام پارٹی کے چئیرمین اور شریف فیملی کے قریبی عزیز سہیل ضیاءبٹ اور ان کے صاحبزادے عمر سہیل بٹ نے بیگم کلثوم نواز کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ سہیل ضیاءبٹ جو کہ اپنے علاج کے لئے ورجینیا میں موجود ہیں ، نے کہا کہ بیگم کلثوم نواز کی وفات جہاں میاں نواز شریف ، میاں حسن نواز، میاں حسین نواز، مریم نواز، کیپٹن صفدر ،میاں شہباز شریف سمیت شریف فیملی کےلئے ایک بڑا نقصان ہے وہاں یہ میرے اور میرے خاندان کے لئے بھی ایک بڑا نقصان ہے ۔وہ ایک عظیم خاتون تھیں ،انہوں نے اپنی زندگی وقار کے ساتھ گذاری اور اسی وقار کے ساتھ وہ دنیا سے رخصت ہوئیں ۔ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے درجات بلند فرمائیں اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔ان کی موت سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پورا نہیں ہوگا۔
سہیل ضیاءبٹ نے کہا کہ میری دوست احباب اور ساتھیوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنی دعاو¿ں میں بیگم کلثوم نواز مرحومہ مغفورہ کو یاد رکھیں اور دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ۔
سہیل ضیاءبٹ نے مزید کہا کہ بیگم کلثوم نواز نے اپنی زندگی میں مختصر سیاسی کردار ادا کیا لیکن ان کے مختصر سیاسی کردار نے ان کے سیاسی قدو قامت میں وہ اضافہ کیا کہ جس کی مثالیں کم ملتی ہیں ۔

Related Articles

Back to top button