پاکستان

پی آئی اے کی برطانیہ کےلئے پروازوں کی بحالی کا اعلان

پی آئی اے کی پروازیں 14اگست سے برطانیہ کے لئے بحال ہو رہی ہیں ۔قومی ائیرلائیز کی برطانیہ کے تین اہم شہروں لندن ، مانچسٹراوربرمنگھم کے لئے براہ راست پروازیں چلیں گی

لندن (اردونیوز )پاکستان کی قومی ائیر لائینز پی آئی اے کے حوالے سے ایک اہم خبر سامنے آئی ہے۔ قومی ائیر لائینز کی برطانیہ کے پروازوں کا سلسلہ جو کہ تعطل کا شکار ہوا تھا، اب بحال ہونے جا رہا ہے ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق پی آئی اے کی پروازیں 14اگست سے برطانیہ کے لئے بحال ہو رہی ہیں ۔قومی ائیرلائیز کی برطانیہ کے تین اہم شہروں لندن ، مانچسٹراوربرمنگھم کے لئے براہ راست پروازیں چلیں گی ۔ پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ مسافر 14اگست سے پی آئی اے کی برطانیہ کے لئے براہ راست پروازوں کے لئے اپنی بکنگ کرواسکیں گے ۔

 

PIA is resuming its flights to the UK. Now PIA passengers would again be able to fly direct between Pakistan and three destinations in United Kingdom.

Related Articles

Back to top button