اوورسیز پاکستانیز

امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سفری پابندیوں کو قانونی قرار دیدیا

نیویارک (محسن ظہیر سے ) امریکی سپریم کورٹ نے منگل کو اپنے فیصلے میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیوں کو جائز (قانونی ) قرار دیدیا ۔ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ فیصلہ چار کے مقابلے میں پانچ ججوں کی اکثریتی کے ساتھ آیا ۔اگرچہ فیصلہ صدر ٹرمپ کے حق میں آیا تاہم پانچ چار کے فیصلے سے واضح ہے کہ سپریم کورٹ کے ججوں کی رائے واضح طور پر اس سوال پر تقسیم ہوئی ۔

قانونی ماہرین کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے واضح کیا گیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ہی نہیں بلکہ کسی بھی امریکی صدر کو سفری پابندیاں عائد کرنے کا اختیار ہے ۔ یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ صدر ٹرمپ کی جانب سے عائد کردہ سفری پابندیاں کا اطلاق بیشتر مسلم ممالک کے مسافروں پر ہوا تھا ۔

Read : https://thepakistaninewspaper.com/white-house-travel-ban/

Supreme Court upholds travel ban

Related Articles

Back to top button