اوورسیز پاکستانیز

پیپلزپارٹی کا سندھ اسمبلی میں ”گیم پلان“

سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار کرنا تھا جسے ناکام بنایا

اٹھارویں ترمیم کے بعد ایوان میں ارکان کی پچاس سے زائد فیصد اکثریت ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کےلئے ضروری ہے جو سلیکٹ وزیر اعظم کےلئے ممکن نہیں
سندھ اسمبلی کا اجلاس سال میں 120دن جاری رہنا چاہئیے ،موجودہ اجلاس کو خواہ یہ تاریخ کا طویل ترین اجلاس بھی ہو جائے ، جب تک چاہیں گے ، جاری رکھیں گے

Video

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما و صوبائی وزیر برائے ویمن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کا سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت کے خاتمے کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری ایک سوچی سمجھی سازش تھی جس کا مقصد صوبے میں گورنر راج کی راہ ہموار کرنا تھا جسے ناکام بنایا۔اٹھارویں ترمیم کے بعد ایوان میں ارکان کی پچاس سے زائد فیصد اکثریت ارکان کی وفاداریاں تبدیل کرنے کےلئے ضروری ہے جو سلیکٹ وزیر اعظم کےلئے ممکن نہیں ۔ ان ملے جلے خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ بروکلین میں پارٹی رہنما فراست چوہدری کی جانب سے دئیے گئے عشائیہ اور سینئر صحافی عظیم میاں کے زیر اہتمام صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران بات چیر کے دوران کیا ۔فراست چوہدری کے مٹھاس ریسٹورنٹ پر دئیے گئے استقبالیہ میں شفت تنویر، سلمان بٹ ، اویس بٹ ، سلمان ظفر، عذرا ڈار، سلمان بٹ ،عامر سمیت دیگر نے شرکت کی ۔اس موقع پر کمیونٹی کے جواں سال رکن عمر بٹ مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کےلئے فاتحہ خوانی بھی کی گئی ۔

سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، سندھ اسمبلی کا سیشن ختم نہیں کررہی بلکہ اس کو وقفے وقفے سے ملتوی کررہی ہے ، اسمبلی کا اجلاس سال میں 120دن جاری رہنا چاہئیے اور ہم موجودہ اجلاس کو خواہ یہ تاریخ کا طویل ترین اجلاس بھی ہو جائے ، جب تک چاہیں گے ، جاری رکھیں گے ۔ ایک سوال کے جواب میں سیدہ شہلا رضا نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لئے احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کوئی نئی بات نہیں ۔تیسری نسل سیاسی انتقام کا نشانہ بن رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے ٹرین مارچ کا اعلان کیا ہے ، ابھی ہمارے پاس سیاسی انتقامی کاروائیوں کا مقابلہ کرنے کے لئے بہت سے لائحہ عمل موجود ہیں ۔
اقوام متحدہ میں خواتین کے حوالے سے منعقدہ کانفرنس کےبارے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت کو تیاری کرکے اس کانفرنس میں آنا چاہئیے تھا ۔ سندھ میں خواتین کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے بہت کام ہوئے ہیں جن سے اقوام عالم کو آگاہ کرنا چاہئیے ۔شہلا رضا جمعہ تک امریکہ میں قیام کے بعد پاکستان واپس روانہ ہو جائیں گی ۔

Related Articles

Back to top button