پاکستان

ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی

" "

اسلام آباد(اردونیوز ) ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی کا معاملہ بالآخر حل ہو ہی گیا ہے ۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم عمران خان کے دستخط کے بعد وزیر اعظم سیکرٹریٹ کی جانب سے آرمی چیف کی جانب سے نامزد کرد کور کمانڈر کراچی لیفٹنٹ جنرل ندیم انجم کی بطور ڈی جی آئی ایس تعیناتی کا نوٹفیکیشن جاری کردیا گیا ہے جو کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی جگہ لیں گے، جس کا اطلاق 20 نومبر 2021 سے ہوگا۔ نوٹیفکیشن آئی ایس پی آر کے اعلان کے 20 روز کے بعد جاری کیا گیا ہے۔جنرل فیض حمید ‘آئی ایس آئی کے موجودہ ڈی جی 19 نومبر تک بطور ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز انٹیلیجنس اپنی خدمات جاری رکھیں گے۔

" "

وزیراعظم کے سیکریٹری اعظم خان کے دستخط سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سمری کے میں دیے گئے افسران کے پینل کو وزیراعظم نے دیکھا اور لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ڈی جی آئی ایس آئی کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی۔بیان میں کہا گیا کہ ملاقات وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آئی ایس آئی کے سربراہ کی تبدیلی اور نئے سربراہ کی تعیناتی کے وقت کے حوالے سے مشاورت کا حصہ تھی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اس عمل کے دوران وزارت دفاع سے ایک فہرست موصول ہوئی اور وزیراعظم نے تمام نامزد افسران کا انٹرویو کیا۔بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کے درمیان آج مشاورت کا آخری دور ہوا اور تفصیلی مشاورتی عمل کے بعد لیفٹنینٹ جنرل ندیم انجم کو نئے ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کرنے کی منظوری دی گئی۔
نوٹیفکیشن کے اجرا میں تاخیر کے باعث سوشل میڈیا پر سول اور عسکری قیادت کے درمیان اس معاملے پر اتفاق رائے نہ ہونے کی خبریں گردش کرنے لگی تھیں تاہم حکومت نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کر رکھی تھی۔

PM Imran appoints Lt Gen Nadeem Anjum as new DG ISI

Related Articles

Back to top button