اوورسیز پاکستانیز

راجہ پرویز اشرف کورونا کا شکار، اعجاز فرخ کا رابطہ ، صحت یابی کےلئے دعا

اعجاز فرخ نے راجہ پرویز اشرف کی خیریت دریافت کی اور پارٹی ساتھیوں اور کارکنوں کی جانب سے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں

نیویارک (پ ر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف بھی کورونا وائرس انفیکشن کا شکار ہو گئے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی یو ایس اے کے سرپرست اعلیٰ چوہدری اعجاز فرخ نے راجہ پرویز اشرف سے فون پر بات کی ، ان کی خیریت دریافت کی اور اپنی اور امریکہ بھر میںبسنے والے پارٹی ساتھیوں اور کارکنوں کی جانب سے دعا دی کہ اللہ تعالیٰ انہیں صحت کاملہ و عاجلہ عطاءفرمائیں ۔ راجہ پرویز اشرف نے چوہدری اعجاز فرخ کا خیریت دریافت کرنے پر شکرئیہ ادا کیا اور کہا کہ وہ امریکہ سمیت دنیا بھر میں بسنے والے پارٹی ساتھیوں اور اوورسیز پاکستانیوں کے بھی مشکور ہیں کہ جو ان کے لئے دعا گو ہیں ۔
پاکستان کی صورتحال اور پارٹی حکمت عملی سمیت دیگر امور پر چوہدری اعجاز فرخ سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام لیڈراں پاکستان کی موجودہ صورتحال پر بہت فکرمند ہیں اور موجودہ حکومت کی غلط اور ناکام پالیسیوں خاص کرملک مہنگائی، بیروزگاری کی وجہ سے سراپا احتجاج ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو، دن رات عوام میں موجود رہتے ہیں۔ملک و قوم کے حالات کی بہتری کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کررہے ہیں۔ آج کل جس طرح وہ گلگت بلتستان میں الیکشن مہم میں مصروف ہیں ،وہ بھی قابل فخر اور قابل تحسین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو کی محنت ضرور رنگ لاے گی اور انشاءاللہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان میں زبردست کامیابی حاصل کرے گی۔

Ijaz Farrukh, Raja Parvez Ashraf

 

Related Articles

Back to top button