پاکستانبین الاقوامیخبریں

امریکی سینیٹر ڈایان فائن سٹین 90برس کی عمر میں انتقال کر گئیں

ڈایان فائن سٹین نے تین دہائیوں تک امریکی سینٹ میں خاتون سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں

نیویارک ( محسن ظہیر سے ) امریکی سینٹ میں سب سے زیادہ طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے خاتون سینیٹر ڈایان فائن سٹین انتقال کر گئیں۔ ان کی عمر90برس تھی۔ ڈایان فائن سٹین نے تین دہائیوں تک امریکی سینٹ میں خاتون سینیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔انہوں نے سینٹ کی مختلف اہم و کلیدی کمیٹیوں میں بھی خدمات انجام دیں ۔

سینیٹر ڈایان فائن سٹین کا تعلق ڈیموکریٹ پارٹی سے تھا۔ ان کی وفات سے سینٹ میں ڈیموکریٹک کی معمولی اکثریت میں ایک ووٹ کی کمی ہو گئی ہے ۔

ڈایان فائن سٹین 1933میں امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان فرانسسکو میں پیدا ہوئیں ۔ سینیٹر منتخب ہونے سے قبل انہوں نے سان فرانسسکو کے مئیر کے طور پر بھی خدمات نجام دیں۔

Senator Dianne Feinstein (D-Calif.)

Related Articles

Back to top button