پاکستانبین الاقوامی

نیوجرسی کی خاتون اول ٹیمی مرفی نے سینٹ کےلئے انتخابی مہم لانچ کر دی

یو ایس سینیٹر رابرٹ مینیڈیز پر فرد جرم عائد ہونے کے امکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، ٹیمی مرفی نے سینٹ کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے

نیوجرسی ( محسن ظہیر سے ) نیوجرسی کی خاتون اول ٹیمی مرفی نے نیوجرسی سٹیٹ سے آئندہ سال کے لئے یو ایس سینٹ کا الیکشن لڑنے کے لئے اپنی انتخابی مہم شروع کر دی ہے ۔ ٹیمی مرفی جو کا تعلق ورجینیا ریاست سے تھا، گورنر فل مرفی سے شادی کے بعد نیوجرسی میں منتقل ہو گئی تھیں اور ایک عرصے سے نیوجرسی میں مقیم ہیں ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوجرسی سے سینئر یو ایس سینیٹر رابرٹ مینیڈیز (ڈیموکریٹ ) پر رشوت و دیگر الزامات کے پیش نظر فرد جرم عائد ہونے کے امکان کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، ٹیمی مرفی کی جانب سے سینٹ کی دوڑ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔یہ خبریں بھی ہیں کہ سینیٹر مینیڈیز کی جانب سے بھی مزید ایک ٹرم کے لئے الیکشن لڑنے کے امکان کو خارج قرار نہیں دیا جا سکتا تاہم سیاسی حلقوں کا دعویٰ ہے کہ سینیٹر مینیڈنز کے خلاف جاری تحقیقات کے پیش نظر ڈیموکریٹ پارٹی خود کو ان سے فاصلے پر لے جا رہی ہے ۔

ٹیمی مرفی کے علاوہ نیوجرسی سٹیٹ سے ڈیموکریٹک کانگریس مین بھی یو ایس سینیٹر کے امیدوار کے طور پر سامنے آرہے ہیں ۔اگر ٹیمی مرفی یو ایس سینیٹر منتخب ہو جاتی ہیں تو وہ نیوجرسی سٹیٹ سے منتخب ہونیوالی پہلی خاتون سینیٹر ہوں گی ۔

Related Articles

Back to top button