اوورسیز پاکستانیز

عمران خان بیساکھیوں کے سہارے بننے والے پاکستان کے جعلی وزیر اعظم ہیں ، احمد جان

محبت وطن عوام اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا پاکستانی کی حقیقی جمہوری اقدار کی پاسداری کےلئے ساتھ دیں، احمد جان

عمران خان بیساکھیوں کے سہارے بننے والے پاکستان کے جعلی وزیر اعظم ہیں ، احمد جان
اقتدار میں آنے کے بعد عمرا ن خان ان ہی کے اشارے پر ناچے گا کہ جن کے ہاتھ میں اس کی ڈوری ہے

نیویارک (پ ر ) پاکستان مسلم لیگ (ن) نیویارک سٹیٹ کے صدر احمد جان نے کہا ہے کہ عمران خان بیساکھیوں کے سہارے بننے والے پاکستان کے جعلی وزیر اعظم ہیں ۔ وہ چور دروازے سے اقتدار میں آئے ہیں او ر اسی راستے سے اپنے انجام کو پہنچیں گے ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ اقتدار میں آنے کے بعد عمران خان ان ہی اشاروں پر ناچے گا کہ جن کے ہاتھ میں ان کی ڈوری ہے ۔
احمد جان نے کہا کہ محب وطن پاکستانی اور اوورسیز عوام اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کا پاکستان میں حقیقی جمہوری اقدار کی پاسداری کےلئے ساتھ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) 17اگست کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیتی ہے کیونکہ اس دن ووٹ کا تقدس پامال کرنے والا ایک جعل ساز وزیر اعظم بنا۔
احمد جان نے کہا کہ میاںنواز شریف کا ووٹ کو عزت دینے کا نعرہ آج پارلیمان میں بلند ہوا ،انشاءاللہ آخری فتح اس نعرے کی ہو گی ، نواز شریف کی ہوگی اور حق و سچ کی ہو گی ۔

Related Articles

Back to top button