اوورسیز پاکستانیز

بائیڈن انتظامیہ جلد پاکستان کے لئے TPSسٹیٹس کا فیصلہ کر گے گی ،اے پی پیک

امریکن پاکستانی پبلک افئیرز کمیٹی (APPAC) کے ڈاکٹر اعجاز احمد، ڈاکٹر انعام الحق، مسز فاخرہ حق،ڈاکٹر محمود عالم ، پروفیسر فیضان الحق، اسد چوہدری ،امتیاز راہی کی یو ایس سینیٹر باب مینڈیز کے چیف آف سٹاف سے زوم پر خصوصی ملاقات

نیویارک ( پریس ریلیز )پاکستانی امریکن کمیونٹی کی ایک اہم و نمائندہ تنظیم ”امریکن پاکستانی لبلک افئیرز کمیٹی “(اے پی پیک ۔APPAC) نے یو ایس سینیٹر باب مینیڈیز کے چیف آف سٹاف سے اہم ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں ”اے پی پیک “ کے چئیرمین ڈاکٹر اعجاز احمد سمیت بورڈ ممبرز ڈاکٹر انعام الحق، مسز فاخرہ حق،ڈاکٹر محمود عالم ، پروفیسر فیضان الحق، اسد چوہدری ،امتیاز راہی موجود تھے ۔

اس ملاقات میں پاکستان میں سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس قانونی دستاویزات موجود نہیں ہیں ، کو بائیڈن انتظامیہ اور ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کی جانب سے عارضی لیگل سٹیٹس (ٹی پی ایس ۔TPS) دینے کے حوالے سے تفصیلی طور پر بات ہوئی ۔
سینیٹر مینیڈیز کے چیف آف سٹاف نے APPACکے قائدین کو بتایا کہ سینیٹر باب مینڈیز (ڈیموکریٹ، نیوجرسی ) اپنے دیگر کانگریشنل ساتھیوں کے ساتھ مل کر ”پاکستان کے لئے ٹی پی ایس سٹیٹس“ کے معاملے پر بائیڈن انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں اور اس معاملے پر خصوصی کام کررہے ہیں ۔ امید ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کی جانب سے جلد پاکستان کو ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس دے دیا جائیگا۔

پاکستان کو ڈیپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سیکورٹی کے سیکرٹری کی جانب سے اگر ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس دے دیا جاتا ہے تو امریکہ میں مقیم ایسے پاکستانی کہ جن کے پاس قانونی امیگریشن دستاویزات نہیں ہیں ، کو عارضی لیگل سٹیس دے دیا جائیگا جو کہ ایک مخصوص عرصے کے لئے ہوتا ہے اور اس میں توسیع بھی ممکن ہوتی ہے ۔

ملاقات میں ڈاکٹر اعجاز احمد جو کہ حال ہی میں یو ایس کانگریس کے وفد کے ساتھ پاکستان کا دورہ کرکے واپس امریکہ لوٹے ، نے سینیٹر مینڈیز کے چیف آف سٹاف کو پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے بارے میں بارے بتایا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ایک تہائی سے زائد حصہ سیلاب کے پانی اور تباہ کاری کی نذر ہو گیا ہے ۔پندرہ سو سے زائد شہری جاں بحق ہو گئے ہیں ، تیرہ لاکھ سے جانور اور مویشی ہلاک ہو چکے ہیں ۔ پاکستان کی تین کروڑ سے زائد آبادی سیلاب سے متاثر اور بے گھر ہو چکی ہے ، ملکی معیشت کو اربوں ڈالرز کا نقصان ہوا ہے اور ملک کو سیلاب کی تباہ کاریوں سے بحالی کے لئے اربوں ڈالرز درکار ہوں گے ۔

’امریکن پاکستانی لبلک افئیرز کمیٹی “(اے پی پیک ۔APPAC) کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی سینیٹر باب مینیڈیز سمیت کانگریشنل قائدین اور بائیڈن انتظامیہ کی مشکور ہے کہ جو سیلاب کی تباہ کن صورتحال کے پیش نظر پاکستان کو ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس دینے کے مسلہ پر کام کررہے ہیں ۔ ہم توقع رکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں جلد از جلد فیصلہ کیا جائیگا اور پہلے مرحلے میں کم از کم پاکستان کو تین سال کے لئے ”ٹی پی ایس “ سٹیٹس دیا جائیگا۔

TPS, APPAC, Immigration,

Related Articles

Back to top button