پاکستان

شہباز شریف لندن سے کب پاکستان واپس لوٹیں گے ، برطانوی بیرسٹر نے سب بتا دیا

شہباز شریف کا یہ ماننا ہے کہ فریش مینڈیٹ ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ پاکستان کو ایسی حکومت چاہے کہ جو عوامی طاقت کے بل پر فیصلوں کا اختیار رکھتی ہو ۔بیرسٹر امجد ملک

لندن (اردو نیوز ) سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ہمراہ ان کے علاج کےلئے لندن آنے والے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدرو اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی میاں شہباز شریف کب وطن واپس لوٹیں گے ؟یہ وہ سوال ہے کہ جو سیاسی حلقوں میں زیر بحث ہے ۔ لندن میں میاں شہباز شریف سے ان کے قریبی ساتھی بیرسٹر امجد ملک نے ملاقات کی ۔ اس ملاقات کے بعد امجد ملک نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ جب میں نے میاں شہباز شریف سے وطن واپسی کے بارے میں پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ بھائی کی صحت اولین ترجیح ہے ، سیاست کے لئے بہت وقت پڑا ہے ۔
بیرسٹر امجد ملک کے مطابق شہباز شریف کا یہ ماننا ہے کہ فریش مینڈیٹ ہی ملکی مسائل کا حل ہے ۔ پاکستان کو ایسی حکومت چاہے کہ جو عوامی طاقت کے بل پر فیصلوں کا اختیار رکھتی ہو ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک ایسے حکمران کی ضرورت ہے جو آئین کی بالادستی قانون کی حکمرانی اور انصاف کو یقینی بنائے اورجو پارلیمان میں جاکر عوامی نمائیندوں سے عوام کے مسائل سنے، عوام سے رابطہ سازی برقرا رکھے اور اپنے دروازے عام عوام کے لئے کھول دے اور ہر آنے جانے والی خبر پر اپنی ٹیم سے رپورٹ طلب کرے تاکہ آگہی ذمہ داری اور جوابدہی برقرار رہے ۔ایسے ہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں۔ دشنام ترازی سے کارکردگی کی فائل کا پیٹ نہیں بھرتا۔
میاں شہباز شریف کا بیرسٹر امجد ملک سے بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک اقتصادی طور پر سنبھالا نہیں جارہا اور چین کے بارے میں غیر سنجیدہ رویہ ملک کے مفاد میں نہیں۔ چین مشکل وقت میں کام آنے والا دیرینہ ساتھی ہے۔ احتیاط لازم ہے۔

Health of Nawaz Sharif is foremost priority, Says Shahbaz Sharif while talking to Barrister Amjad Malik

Related Articles

Back to top button