پاکستان

امپائر کی انگلی کس کے حق میں اٹھے گی ؟

نظریں سپریم کورٹ پر لگ گئیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کون ہوگا ؟سپریم کورٹ کا تین رکنی بنچ فیصلہ سنائے گا

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شریف اور ق لیگ کے امیدوار چوہدری پرویزا لٰہی میں سے آئندہ وزیر اعلیٰ کون بنے گا؟اس بات کا فیصلہ سپریم کورٹ آف پاکستان کا تین رکنی بنچ سنائے گا۔ چیف جسٹس عمر عطاءبندیال کی سربراہی میں قائم بنچ نے دو دن کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا ہے اور کچھ ہی وقت میں سپریم کورٹ فیصلہ سنائے گی ۔

سپریم کورٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کی رولنگ کو غیر قانونی و غیر آئینی قرار دے دیا گیا تو چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب بن جائیں گے ۔

فیصلہ اگر چوہدری پرویز الٰہی کے حق میں آتا ہے تو ملک میں آئین پاکستان اور اس کی تشریح اور سپریم کورٹ کے کردار پر ایک بحث جو کہ پہلے سے ہی جاری ہے ، زیادہ شدت اختیار کر جائے گی

 

MamooJan – Buy Sweet & Happiness For Your Loved Ones While Sitting in USA

اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button