پاکستان

وزیر خارجہ بلاول بھٹوکی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے اہم ملاقات

بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو مسلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے کردار کو یقینی بنانے پر زور دیا

نیویارک (محسن ظہیر)وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹر میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گٹیرس سے اہم ملاقات کی ہے ۔ بلاول بھٹو ، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم اور واشنگٹن میں پاکستانی سفیر سردار مسعود خان کے ہمراہ سیکرٹری جنرل گٹیرس سے ملنے کے لئے ان کے دفتر پہنچے تو سیکرٹری جنرل نے بلاول بھٹو کا پرتپاک استقبال کیا ، انہیں اقوام متحدہ آمد پر خوش آمدید کہا ۔

پاکستانی وزیر خارجہ کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ہونیوالی ملاقات میں نیویارک میں ہونیوالے گلوبل فوڈ سیکورٹی کانفرنس کے علاوہ پاکستان ، مسلہ کشمیر ، عالمی اور جنوبی ایشیاءمیں امن سمیت پاکستان کے کرداراور سلامتی کونسل کی مجوزہ اصلاحات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال ہو ا
بلاول بھٹو نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے کہا کہ پاکستان خطے میں امن سمیت اہم عالمی امور میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کرےگا۔ انہوں نے سیکرٹری جنرل کو مسلہ کشمیر کے حل میں اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے کردار کو یقینی بنانے پر زور دیا ۔

بلاول بھٹو ، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے بعد، جنرل اسمبلی کے صدر ، ترکی، اٹلی کے وزراءخارجہ سمیت امریکی سیکرٹری آف سٹیٹ انتھونی بلنکن سے بھی نیویارک میں اہم ملاقات کریں گے جس میں پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے اہم امور پر بات چیت ہو گی ۔ دونوں وزراءخارجہ کی یہ پہلی ملاقات ہو گی ۔

Related Articles

Back to top button