پاکستان

کریمنل ریکارڈ نہ رکھنے والے غیر قانونی تارکین وطن کی بھی گرفتاریوں میں اضافہ

نیویارک (اردو نیوز ) ٹرمپ انتظامیہ کے دور میں امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (آئی سی ای ) حکام کی جانب سے ماہانہ تقریباً4,143غیر قانونی تارکین وطن کہ جن کا کوئی کریمنل ریکارڈ نہیں ہے ، کو گرفتار کیا جا رہا ہے ۔صدر اوبامہ کے دور کے آخری دو سالوں میں یہ تعداد 1,703تارکین وطن پر مشتمل تھی ۔یہ اعدادو شمار 18مئی کو جاری کئے جانیوالے فیڈرل ڈیٹا میں سامنے آئی ۔
اامریکہ کے کثیر الشاعت روزنامہ یو ایس اے ٹوڈے کے مطابق امیگریشن ایجنٹس ملک بھر میں زیادہ تعداد میں غیر قانونی تارکین وطن کے پیچھے جا رہے ہیں جس کے نتیجے میں زیادہ گرفتاریاں ہو رہی ہیں ۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اب تک14ماہ کے دور میں جو غیر قانونی تارکین وطن گرفتار ہوئے ،ان میں سے 69فیصد کا کریمنل ریکارڈ تھا ۔
اس سے پہلے امیگریشن حکام سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی تارکین وطن پر زیادہ توجہ مرکوز کرتے تھے لیکن موجودہ انتظامیہ کی جانب سے امیگریشن حکام کو ہدایت ہے کہ جو بھی غیر قانونی تارکین وطن ان کے سامنے آئے ، وہ قانون کی عملداری کو یقینی بنائیں ۔
امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ کی جانب سے گذشتہ ہفتے مڈ ویسٹ ریاستوں میں پانچ روز تک جاری آپریشن میں کل78امیگرنٹس کو گرفتار کیا گیا ۔
امیگریشن حکام کی جانب سے چھاپوں اور پکڑ دھکڑ کی اس پالیسی کی وجہ سے ملک میں موجود امیگرنٹ کمیونٹیز میں شدید پریشانی اور تشویش پائی جاتی

ہے ۔
واضح رہے کہ امریکہ میں ایک اندازے کے مطابق ایک کروڑ سے زائد غیر قانونی تارکین وطن ہیں ۔گذشتہ تقریبا دو دہائیوں سے ان تارکین وطن کو کسی قسم کا لیگل سٹیٹس دینے کے لئے مختلف ادوار میں کوششیں ہوئیں لیکن ناکام ہوئیں ۔ موجود دور میں صدر ٹرمپ ان غیر قانونی تارکین وطن کو کسی قسم کے لیگل سٹیٹس دینے کے حق میں تو دور ، ان کی انتظامیہ جلد از جلد اور زیادہ سے زیادہ ان تارکین وطن کو ڈیپورٹ کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔

 

Related Articles

Back to top button