اوورسیز پاکستانیز

نعرہ بھٹو کے مخالفوں کو اعجاز فرخ کا سخت جواب

نیویارک(اردو نیوز ) پاکستان پیپلز پارٹی امریکہ کے رہنما چوہدری اعجاز فرخ نے کہا ہے کہ بعض لوگ اپنے آپ کو بہت بڑے فلاسفر سمجھتے ہیں اور سوال اٹھاتے ہیں کہ پیپلز پارٹی والے یہ نعرہ کیوں لگاتے ہیں کہ زندہ ہے بھٹو زندہ ہے ۔اپنے بیان میں اعجاز فرخ نے مزید کہا کہ مذکور ہ اعتراض سن کو بہت افسوس ہوتا ہے ۔جو لوگ یہ بات کرتے ہیں وہ جاہل مطلق ہیں ۔و پ یہ بات بھٹو خاندان سے دشمنی کی بنیاد پر کرتے ہیں لیکن ہم ان کو بتانا چاہتے ہیں کہ پاکستان کے جمہوری پسند عوام اور پیپلز پارٹی کے دیوانے مانتے ہیں اور مانتے رہیں گے کہ بھٹو کا نام زندہ ہے ، بھٹو کا کام زندہ ہے ، بھٹو کا نظرئیہ زندہ ہے ، بھٹو کا کارکن زندہ ہے ، نعرہ بھٹو لگانے والا زندہ ہے ،بھٹو کی پارٹی کا جھنڈا اٹھانے والا زندہ ہے ،بھٹو جانثار زندہ ہیں ، بھٹو کے جانثار زندہ ہیں ،بھٹو کی پارٹی زندہ ہے ،بھٹو کا مشن زندہ رکھنے والے زندہ ہیں،بھٹو ازم کو سمجھنے والے زندہ ہیں ۔
چوہدری اعجاز فرخ نے کہا کہ پاکستان میںجب بھی صاف ، شفاف الیکشن ہونگے اور عوامی حکومت آئے گی تو وہ پاکستان پیپلز پارٹی کی حکومت ہو گی۔

Related Articles

Back to top button