خبریں

امریکہ: ایک ہفتے میں فائرنگ کا دوسرا واقعہ، کالوراڈو شوٹنگ میں 10ہلاک

فائرنگ کا واقعہ پیر کو ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاونٹی میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے

کالو راڈو(اردونیوز ) امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں دو ہفتے قبل پیش آنے والے کھلے عام شوٹنگ کے واقعہ کے بعد امریکی ریاست کالوراڈو کے شہر بولڈر میں بھی ایک اور کھلے عام شوٹنگ کا خونی واقعہ پیش آیا ہے جس میں 10افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ۔کھلے عام فائرنگ کرنے والے قاتل کا گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کالوراڈو کی ایک سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم دس افراد
ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں ایک پولیس افسر بھی شامل ہے۔فائرنگ کا واقعہ پیر کو ریاست کولوراڈو کی بولڈر کاو¿نٹی میں پیش آیا ہے۔ پولیس نے فائرنگ کے شبہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ تاہم اس کی شناخت اور فائرنگ کے واقعے سے متعلق مزید تفصیل نہیں بتائی گئی۔
وائس آف امریکہ اردو سروس کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کاو¿نٹی کی پولیس چیف میرس ہیرالڈ نے نیوز بریفنگ کے دوران بتایا کہ ہلاک ہونے والے پولیس افسر کی شناخت ارک ٹیلی کے نام سے ہوئی ہے جو 2010 سے بولڈر پولیس سے وابستہ تھے۔واقعے میں ہلاک ہونے والے دیگر نو افراد کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ کی تصدیق کا عمل جاری ہے۔سپر مارکیٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور افسران اسٹور کے باہر پہنچ گئے اور شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔
یاد رہے کہ امریکہ میں ایک ہفتے کے دوران فائرنگ کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل 16 مارچ کو ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا کے تین مساج پالروں پر فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے، جن میں بیشتر ایشیائی خواتین تھیں۔پیر کو پیش آئے واقعے کے وقت پولیس افسران نے ایک شخص کو ہتھکڑیاں باندھ کر اسٹور سے نکالا، جس نے قمیض نہیں پہنی ہوئی تھی اور اس کے پیر سے خون بہہ رہا تھا جب کہ حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔البتہ حکام نے یہ نہیں بتایا کہ آیا جائے وقوع سے اسپتال لے جایا جانے والا شخص ہی حملہ آور تھا یا نہیں۔
دوسری جانب بولڈر کاو¿نٹی کے ڈسٹرکٹ اٹارنی مائیکل دوگرٹی نے بتایا کہ کنگ سپر اسٹور میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ ثبوتوں کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ عینی شاہدین کے انٹرویوز بھی کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ بولڈر کاو¿نٹی کے لیے ایک سانحہ ہے جس میں ان لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو خریداری کر رہے تھے۔
امریکہ میں رواں برس ہونے والے فائرنگ کے واقعات سے متعلق اے پی، یو ایس اے ٹو ڈے اور نارتھ ایسٹرن یونیورسٹی کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق کولوراڈو فائرنگ کا واقعہ رواں برس پیش آنے والا ساتواں واقعہ تھا۔قائم مقام امریکی اٹارنی برائے کولوراڈو نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وفاقی قانون نافذ کرنے والے ادارے تفتیشں میں مکمل تعاون کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الکوحل، تمباکو، آتشی اسلحہ اور دھماکا خیز مواد کے بیورو کے تفیش کار جائے وقوع پر موجود ہیں جب کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف بی آئی) کے ایجنٹس بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ریاست کولوراڈو کے گورنر جیرڈ پولس نے ٹوئٹر پر ایک بیان میں کہا ہے کہ “ہماری بولڈر کمیونٹی میں اس طرح کا ناقابلِ بیان واقعہ دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔علاوہ ازیں وائٹ ہاو¿س کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ صدر جو بائیڈن کو فائرنگ کے واقعے سے متعلق بریفنگ دی گئی ہے۔ مزید پیش رفت سے متعلق صدر کو ان کی ٹیم کی جانب سے آگاہ کیا جائے گا۔کنگ سپر چین نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں ملازمین، صارفین اور واقعے پر سب سے پہلے ردعمل دینے والوں سے ہمدردی کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعا کی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مقامی قانون نافذ کرنے والوں کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے اور پولیس تفتیش کے دوران متاثرہ سپر اسٹور بند رہے گا۔

Related Articles

Back to top button