خبریں

ملن یو ایس ڈاٹ کام کی23ویں تقریب رشتہ 28 اپریل کو نیویارک میں ہوگی

تقریب میں صرف کالج گریجویٹ سنگل رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ،ملن یو ایس ڈاٹ کام کا پلیٹ فارم اسلامی روایات کے عین مطابق شریک حیات ڈھونڈنے کا جدید ذریعہ ہے

نیویارک(اردو نیوز) شادی کے خواہشمند سنگل مسلمانوں کو اسلامی اقدار کے مطابق براہ راست متعارف کرانے والی سب سے اولین آرگنائزیشن MillanUS.com کی ٹیم نے اس برس دو تقاریب رشتے کا اعلان کیا ہے۔ پہلی تقریب اٹھائیس اپریل اور دوسری ستائیس اکتوبر کو نیویارک میں ہوگی۔ گذشتہ بارہ برسوں میں بائیس کامیاب تقریب رشتہ کروانے کے بعد تیسویں تقریب رشتہ اتوار اٹھائیس اپریل کو صبح گیارہ بجے سے شام چار بجے تک ہوگی۔
تقریب میں شرکت کیلئے رجسٹریشن لازمی ہے جو ملن کی ویب سائٹ پر کی جاسکتی ہے۔www.millanUS.com سنگل مسلمانوں کے تقریب رشتہ میں یوں تو کالج ڈگری لازمی ہے لیکن اکثریت ماسٹر اور پروفیشنل ڈگری والے شرکت کرتے ہیں۔ یہ تقریب تمام نسلی اور قومیت رکھنے والے مسلمانوں کے لئے ہے۔ تقریب میں فیملی ممبران کو بھی رجسٹریشن کے ساتھ شرکت کی اجازت ہے۔ دور دور کی ریاستوں سے آئے ہوئے سنگل مسلمانوں کو پانچ گھنٹوں کی اس بالمشافہ ملاقات میں ہر ایک سے ملنے اور تعارفی معلومات کا تبادلہ کرنے کا موقع ملتا ہے۔ پرائیویسی کے سبب غیر متعلقہ افراد کا داخلہ قطعی ممنوع ہے۔ تفصیلات کیلئےmillanusteam@gmail.com یا516-206-0490 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ ملن ٹیم ہر تقریب میں جدت اور بہتری کی کاوشوں مصروف رہتی ہے تا کہ تقریب میں شریک تمام سنگل مسلمانوں کو ایک دوسرے سے متعارف ہونے کے مواقع خوشگوار طریقے سے ملے۔گزشتہ بارہ برسوں میں ملن اٹھارہ سو سنگل مسلمانوں کی براہ راست ملاقات کروا چکی ہے جس میں سے بے شمار شادی کے بندھن میں منسلک ہو چکے ہیں۔

Related Articles

Back to top button