پاکستان

کونسل وومین کا الیکشن ہارنے والی مونیک نیویارک اسمبلی وومین منتخب

مونیک شیلنڈر واٹر مین نے گذشتہ دنوں البنی میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی نے انہیں ایوان میں خوش آمدید کہا

نیویارک (اردونیوز ) بروکلین ، نیویارک سے کونسل وومین کا الیکشن ہارنے والی مونیک شیلنڈر واٹر مین جنہوں نے سٹی کونسل کے الیکشن میں شکست کے باوجود اپنی سیاسی جدوجہد ترک نہیں کی تھی ، بالآخر نیویارک سٹیٹ کی کونسل وومین منتخب ہو گئی ہیں ۔ مونیک نے گذشتہ دنوں البنی میں نیویارک سٹیٹ اسمبلی میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپیکر نیویارک سٹیٹ اسمبلی نے انہیں ایوان میں خوش آمدید کہا ۔

مونیک شیلنڈر واٹر مین کا کہنا ہے کہ وہ ان تمام ووٹرز اور سپورٹرز کی مشکور ہیں کہ جنہوں نے انہیں سٹیٹ اسمبلی میں پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اسمبلی میں اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گی اور اپنے ووٹر ز اور سپورٹرز سمیت حلقہ نیابت کے عوام کی آواز بنیں گی ۔


میں شکر گزار ہوں کہ کمیونٹی نے مجھ پر اپنا اعتماد کیا ہے، شیلنڈر واٹر مین، جنہوں نے حال ہی میں شہر کے ٹیسٹ اور ٹریس کور کے لیے کام کیا، نے اپنے بیان میں کہا۔

 

Related Articles

Back to top button