اوورسیز پاکستانیز

مسلم ڈے پریڈ کی تیاریاں ، اہم اجلاس ،اہم فیصلے

اجلاس میں میاں فیاض ،عین الحق، سعید اختر ،ڈاکٹر تجمل گیلانی ،قاضی حسین ،چوہدری پرویز اختر، عبدالعزیز بٹ ، جاوید خان جونئیر،افتخار احمد بٹ ، انیلہ شاہ کے علاوہ مسلم ڈے پریڈ نیویارک کے سال 2019کے پریذیڈنٹ فارس فیاض سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) مسلم ڈے پریڈ نیویارک 2019کے سلسلے میں پریڈ کمیٹی اور مسلم فاونڈیشن کے قائدین کا اہم اجلاس گذشتہ ہفتے یہاں بروکلین میں منعقد ہوا جس میں مسلم فاونڈیشن آف امریکہ کے قائدین میاں فیاض ،عین الحق، سعید اختر ،ڈاکٹر تجمل گیلانی ،قاضی حسین ،چوہدری پرویز اختر، عبدالعزیز بٹ ، جاوید خان جونئیر،افتخار احمد بٹ ، انیلہ شاہ کے علاوہ مسلم ڈے پریڈ نیویارک کے سال 2019کے پریذیڈنٹ فارس فیاض سمیت دیگر ارکان نے شرکت کی ۔اجلاس میں حسب روایت اس سال ستمبر میں ہونیوالی 35ویں مسلم ڈے پریڈ کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا ۔ اجلا س میںپریڈ میں اس سال پریڈ کے گرینڈ مارشل ، مارشل ، اعزازی مارشل اور اہم شخصیات کو مدعو کئے جانے کے حوالے سے بھی مختلف ناموں پر غور کیا گیا۔ عین الحق نے بتایا کہ انٹر ٹیمنٹ کے سلسلے میں خصوصی انتظام کئے جا رہے ہیں ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پریڈ میں مسلم کمیونٹی کے ارکان کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پریڈ کمیٹی اور مسلم فاونڈیشن کی جانب سے کمیونٹی آوٹ ریچ کی ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی ۔اجلاس میں یہ فیصلہ بھی ہوا کہ پریڈ کے اخراجات کو یقینی بنانے کے لئے فنڈ ریزنگ بھی کی جائے گی ۔مسلم ڈے پریڈ کمیٹی اور مسلم فاو¿نڈیشن کی جانب سے مسلم امریکن کمیونٹی کے قائدین اور ارکان کو دعوت دی گئی کہ وہ پریڈ کے انعقاد کو یقینی بنانے اور پریڈ کو کامیاب بنانے کےلئے پریڈ کمیٹی میں شامل ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ کمیونٹی اس پلیٹ فارم پر جمع ہو کر اپنے مشترکہ مقاصد کے حصول کو یقینی بنا سکتی ہے ۔

Related Articles

Back to top button