اوورسیز پاکستانیزخبریں

نیویارک سے ماں اور بیٹی کے جسد خاکی پاکستان روانہ

مصباح بتول اور کم سن بیٹی آئزئیہ زنور کو چکوال میں سپرد خاک کیا جائیگا اور انکی نماز جنازہ بھی وہاں پر ہی ادا کی جائے گی

نیویارک ( اردونیوز ) نیویارک کے علاقے برینٹ وڈ ، لانگ آئی لینڈ میں گھر میں پیش آنیوالے ایک واقعہ میں قتل ہونے والی مصباح بتول اور کم سن بیٹی آئزئیہ زنور کے جسد خاکی منگل یکم اگست کو پاکستان روانہ کر دئیے گئے ۔بتایاگیا ہے کہ شوہر کے ہاتھوں مبینہ طور پر قتل ہونے والی مصباح بتول اور کم سن بیٹی آئزئیہ زنور کو چکوال میں سپرد خاک کیا جائیگا اور انکی نماز جنازہ بھی وہاں پر ہی ادا کی جائے گی۔

لانگ آئی لینڈ (نیویارک ) کے میڈیکل ایگزامینر کی جانب سے مقتولین کے جسد خاکی ان کے لواحقین کے سپرد کئے گئے جس کے بعد انہیں پہلے بروکلین کے مقامی فیونرل ہوم میں پہنچایا گیا اور وہاں سے نیویارک کے جے ایف کے ائیرپورٹ سے بین الاقوامی پرواز کے ذریعے پاکستان روانہ کر دیا گیا۔

پاکستانی امریکن کمیونٹی میں ہر آنکھ کمیونٹی میں پیش آنے والے اس افسوسناک اور المناک واقعہ پر رنجیدہ اور اشکبار ہے ۔

تازہ اور اہم ترین خبروں کے لئے وزٹ کرتے رہیں۔۔۔۔اردو نیوز یو ایس اے

Related Articles

Back to top button