اوورسیز پاکستانیز

کرتا رپور راہداری:اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے وفد کا نیویارک کے گرودواراں کا دورہ ،سکھ کمیونٹی کا اظہار تشکر

کھ کلچر سوسائٹی گرودواراں کے صدر سردار کلدیپ ایس ڈھیلوں جی ،اوتار پنوں سنگھ اور ٹی پی سنگھ نے اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے وفد میں شامل تمام افراد کاوالہانہ استقبال کیا

پاکستانی عوام محبت پسند لوگ ہیں، سکھ برادری،کرتارپور راہداری جیسے منصوبوں کوبڑھایا جائے گا، چیئرمین ظہیر احمد مہر، رانا جاوید،عبدالروف بھلی
انڈیا پاکستان تعلقات پر سیاست نہیں بلکہ خدمت اور دوستی ہونی چاہیے۔ صدر شیخ شکیل،امن بھائی چارگی کے لیے اپنے بزرگوں کی قربانیوں کو یاد رکھا جائے گا
صالح سمیع، ملک مقبول ، اکبر خان، عبدالحمید ،عامر علی ، مجیب لودھی ، سید المدار حسین شاہ ، جہانگیر لودھی سمیت دیگر کی شرکت، سکھ کمیونٹی نے حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کا بھی شکرئیہ ادا کیا
س

نیویارک (اردونیوز)اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے وفد نے نیویارک کے سب سے بڑے گرودواراں جاکر سکھ برادری کو کرتا رپور راہداری کے سنگ بنیاد کے موقع پر مبارک باد اور خصوصی دعائیں کی۔ اس موقع پر اوورسیزز پاکستانیوں کی بڑی تعداد جن میں فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ظہیر احمد مہر، صدر شیخ شکیل ، سیکرٹری جنرل رانا جاوید، جوائنٹ سیکرٹری،عبدالروف بھلی ، کوآرڈینیٹرصالح ایم سمیع ، ملک مقبول، اکبر خان ، عبدالحمید، عامر علی کے علاوہ دیگر ارکان بھی شامل تھے۔اس موقع پر پاکستانی اور بھارتی صحافی برداری کے نمائندگان جن میں مجیب لودھی ،علمدار شاہ ، اور جہانگیر لودھی نے بھی شرکت کی۔
فاو¿نڈیشن کے چیئرمین ظہیراحمدمہر نے وفد کی سربراہی میں گرودواراں پر حاضری پیش کرتے ہوئے سکھ انتظامیہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا اور جوائنٹ سیکرٹری عبدالروف بھلی نے سکھ انتظامیہ میں مٹھائی تقسیم کی۔ اس پر موقع پر سکھ کلچر سوسائٹی گرودواراں کے صدر سردار کلدیپ ایس ڈھلوں جی اور دیگرارکان جن میں اوتار پنوں سنگھ اور ٹی پی سنگھ نے اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاونڈیشن کے وفد میں شامل تمام افراد کاوالہانہ استقبال کرتے ہوئے بلندآوازوں سے خوش آمدید کیا۔
بعدازاں گرودواراں کے میٹنگ ہال میں بیٹھ کر کرتارپور راہداری کے حوالے سے تمام ممبران نے تبادلہ خیال کیا ، اور اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی اور روادری کے پیغام کو عام کرنا اور لوگوں میں امن بحالی کے لیے تربیتی اقدامات کرنے کے لیے بھر پور انتظامات کیے جائینگے۔ اوورسیزز پاکستانی گلوبل فاو¿نڈیشن کے صدر شیخ شکیل نے کہا کہ ہماری بھارتی حکومت سے گذارش ہے کہ امن بحالی کے لیے غیرجانبدارانہ برتاو¿ اپنائے اور پاکستانیوں کے لیے بھی ویزا پالیسی میں نرمی لائی جائے کیونکہ ہماری گہری عقیدت اپنے بزرگانِ دین خاص کر خواجہ اجمیر شریف (رح) سے جڑی ہے۔ بعد ازاں سکھ کلچر سوسائٹی گرودواراں کے صدر سردار کلدیپ جی نے پاکستانی کمیونٹی کاحوصلہ افزائی کا شکریہ کرتے ہوئے کہا کہ امن کے لیے انڈیا اور پاکستان کو مل کر کام کرنا پڑیگا تاکہ آپس میں تعلقات کو مزید بہتربنایا جائے، اس موقع پر نیویارک ریاست کے ہیومن رائٹس کمشنر گرو دیوسنگھ کانگ نے بھی پاکستانی کمیونٹی اور حکومت پاکستان کاشکریہ کرتے ہوئے کہاکہ کرتار پور بابا نانک کا گھر ہے اور ہمارے لیے سب بڑی مقدس مقام ہے ، کرتارپور راہداری کا کھولنا ہمارے لیے خوشحالی کی علامت ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ دونوں ملک آپس میں روادری کا مظاہرہ کریں تاکہ دونوں طرف عوام کا ملاپ کیا جائے۔
اس موقع پر پاکستانی وفد نے کہا کہ اس راہداری سے مستقبل کے منصوبوں کا تعین کیا جائے جس کے لیے پاکستانی اور سکھ برادری کے مابین اس سلسلے کو عملی جامہ پہنانے کی جلد سے جلد تیاریاں کی جائیں گی۔علاوہ ازیں ، پاکستانی اوورسیزز گلوبل فاو¿نڈیشن کے جنرل سیکرٹری نے تقریب کے آخری کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے بزرگوں نے امن و بھائی چارگی کے لیے بے شمار قربانیا ں دی ہیں اور ان کی کوششوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گااور کرتار پور راہداری سے دونوں ملک کی عوام میں اعتماد کا سلسلہ شروع ہوگا اور ہمیں اس کے لیے تربیتی اقدامات کرنے کی ضرورت ہیں۔

Related Articles

Back to top button