بین الاقوامی

پی آئی اے کا چار نئے طیارے اپنے فضائی بیڑے میں شامل کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ امریکہ کے لئے قومی ائیرلائین کی پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے ،اس سلسلے میں جلد پیش رفت کا امکان ہے

نیویارک (اردو نیوز ) پاکستان کی قومی ائیرلائین پی آئی اے کی جانب سے اپنے فضائی بیڑے میں چار نئے طیارے شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس بات کا اعلان پی آئی اے کے پریذیڈنٹ ائیرمارشل ارشد ملک نے ہیڈ کوارٹر میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔پی آئی اے کے بیڑے میں چار نئے طیارے شامل ہونے کی وجہ سے قومی ائیرلائین کو نئے روٹس کے ساتھ ساتھ ان روٹس کہ جہاں کےلئے پی آئی اے کی پروازیں بند کر دی گئی تھیں ، کو شروع کرنے کا موقع بھی ملے گا۔
امریکہ میں بسنے والی کمیونٹی منتظر ہے کہ پی آئی اے کب امریکہ کے لئے اپنی پروازوں کا آغاز کرتی ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ پی آئی اے انتظامیہ امریکہ کے لئے قومی ائیرلائین کی پروازوں کی بحالی کے سلسلے میں سنجیدگی سے غور کررہی ہے ،اس سلسلے میں جلد پیش رفت کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ اس وقت پی آئی اے کے بیڑے میں 32طیارے شامل ہیں جن کی روزانہ ایک سو دس سے ایک سو بیس پروازیں ہوتی ہیں ۔چار نئے طیارے شامل ہونے کی وجہ سے طیاروں کی کل تعداد 36ہو جائے گی ۔بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کی جانب سے نئے طیارے لیز کرنے کے لئے ٹینڈر فلوٹ کر دئیے گئے ہیں ۔

PIA to expand fleet by inducting four new aircraft

Related Articles

Back to top button