اوورسیز پاکستانیز

مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیر اہتمام یوم تکبیر

دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے پر سابق وزیر اعظم نواز شریف ، پروگرا م کے بانیوں اور سائنسدانوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے زیراہتمام حسب روایت اس سال بھی یہاں دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنائے جانے کے دن کے سلسلے میں یوم تکبیر منایا گیا ۔صدر مسلم لیگ (ن) روحیل ڈار کی صدارت میں منعقدہ تقریب میں دیگر لیگی عہدیداران رانا سعید، احمد جان، خرم ملک ، چوہدری پرویز اختر ، عمر عبداللہ ، تنویر چوہدری ، کرنل (ر) مقبول ملک ، امتیاز وڑائچ ، نادر خان ،عزیز بٹ ، راجہ نذاکت علی ، اعجاز بٹ ، جاوید خان ،ملک جمیل ، راجہ آزاد گل ، ملک الیاس، چوہدری اسلم ، شیر خان ، زاہد اقبال اور کشمیری امریکن کمیونٹی کےرہنما تاج خان سمیت لیگی ارکان اور کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق سینیٹر نہال ہاشمی نے پاکستان سے فون پر خصوصی خطاب کیا ۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ چوہدری پرویز اختر نے تلاوت قرآن مجید کی سعادت حاصل کرنے کے علاوہ ماں (مادر وطن) کی شان میں خصوصی کلام پڑھا جبکہ نادر خان نے بار گاہ رسالت ﷺ میں ہدئیہ عقیدت پیش کیا ۔مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے جنرل سیکرٹری رانا سعید نے نظامت کے فرائض بھی انجام دئیے ۔
سابق سینیٹر نہال ہاشمی فون پر خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم میاں نواز شریف سے سے لے کرذوالفقار علی بھٹو تک اور ڈاکٹر قدیر سمیت تمام ایٹمی سائنسدانوں اور ان تمام شخصیات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دفاع پاکستان کو نا قابل تسخیر بنانے میں اپنا کردار ادا کیا ۔
مسلم لیگ (ن) یو ایس اے کے صدر روحیل ڈار کا کہنا تھا کہ بلا شبہ میاں نواز شریف سمیت دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنانے حتیٰ کہ مسلح افواج کی قیادت کی خدمات اور قربانیاںقابل ستائش ہیں تاہم میاںنواز شریف کو خصوصی سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے پانچ ارب ڈالرز کی لالچ سمیت عالمی دباو¿ کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا۔
رانا سعید کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف ، قوم کے محسن ہیں ۔ انہوں نے دفاع پاکستان کو ناقابل تسخیر بنایا اور پاکستان کو معاشی خود مختار بنانے کے لئے کلیدی کردار ادا کیا۔ انشاءاللہ میاں نواز شریف کے مشن کو مسلم لیگ (ن) مکمل کرے گی ۔
احمد جان کا کہنا تھا کہ بھارت کے پانچ ایٹی دھماکوں کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کرکے میاںنواز شریف نے بھارت کے منہ پر ایسا طمانچہ رسید کیا تھا کہ اب بھارت کی پاکستان کی طرف آنکھ اٹھا کر دیکھنے کی ہمت نہیں ۔
تقریب سے کرنل (ر) مقبول ملک ، خرم ملک ، دانش جمشید ملک، تاج خان ، پرویز اختر کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم اُن تمام ہیرو¿ںکو سلام پیش کرتے ہیں کہ جنہوں نے دفاعِ پاکستان کونسل قابل تسخیر بنایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں ذوالفقار علی بھٹو سے لے کر نوازشریف کو نواز شریف سے لیکر ڈاکٹر قدیر سمیت دیگر سائنسدانوں اور مسلح افواج کی قیادت کی گراں قدر خدمات ہیں اور ان کو ہم خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ۔
مقررین نے پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو فوری الیکشن نہیں بلکہ معیشت کی بحالی اور سیاسی استحکام کی ضرورت ہے۔

 

 

Related Articles

Back to top button