پاکستان

اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ڈائیلاگ ضروری ہے، عمران خان

اسلام تمام مذاہب کے احترام کی تلقین کرتا ہے، دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ دین اسلام اور نبی آخرزمان ﷺ کی ذاتِ اقدس کے حوالے سے ادب و احترام کا مظاہرہ کریں، عمران خان

کابینہ نے قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 ءکے تحت دو نجی پاکستانی ہواباز کمپنیوں بشمول سیرین ایئراور ایئر بلیو کو مزید ملکوں میں بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت دی

اسلام آباد (اردونیوز ) وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابینہ کو حالیہ 47ویں اوآئی سی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے حوالے سے آگاہ کیا۔کابینہ کو بتایا گیا کہ پاکستان کی کوششوں سے تمام اوآئی سی ممالک نے ہندوستان کے مقبوضہ کشمیر پر غیر قانونی تسلط کی مذمت کی ہے۔کابینہ کو آگاہ کیا گیا کہ وزیراعظم کے ویڑن کے مطابق بین الاقوامی سطح پر اسلاموفوبیا اور ناموس رسالت ﷺ کی حساسیت کو اجاگر کیا گیا ہے جوکہ ایک بڑی کامیابی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ اسلام ہمیں تمام مذاہب کی عزت اور احترام کی تلقین کرتا ہے۔اسی طرح سے ہم دیگر مذاہب کے پیروکاروں سے امید رکھتے ہیں کہ وہ دین اسلام اور نبی آخرزمان ﷺ کی ذاتِ اقدس کے حوالے سے ادب و احترام کا مظاہرہ کریں اور اس بات کا احساس کریں کہ ان کے کسی فعل سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات خصوصاً آنحضور ﷺکی ذات کے حوالے سے کوئی بات یا فعل ہمارے لئے دلی اور روحانی تکلیف کا باعث نہ بنے۔ وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر ڈائیلاگ ضروری ہے۔
معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کابینہ کو کرونا وباءکی بڑھتی ہوئی صورت حال سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کے کرونا کی دوسری لہر مہلک ثابت ہو رہی ہے جس میں ایک دن میں 89 اموات واقع ہوئی۔ ملک کے تقریباً ہر شہر میں کرونا وبا ءمیں اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ کرونا وباءپر سیاست نہیں ہونی چاہئے کیونکہ اس سے انسانی جانوں کو خطرہ ہے۔ ہمارے ملک کے صحت کا نظام وباءکے پھیلاو¿ کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
وزیراعظم نے ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کی صورتحال کا نوٹس لیا اور ہدایات جاری کیں کہ ہر ہسپتال میں آکسیجن وافر مقدار میں مہیا کی جائے۔ اس ضمن میں تمام ہسپتال طریقہ کار وضع کریں۔وزیر صنعت نے کابینہ کو آگاہ کیاکہ آکسیجن استعمال کرنے والی صنعتوں نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ ایمرجنسی صورتحال میں صنعتیں ہسپتالوں کو مطلوبہ مقدار میں آکسیجن مہیا کریں گی۔اس وقت ملک کی یومیہ ضرورت سے تین گنا زیادہ آکسیجن کی کھیپ موجود ہے۔کابینہ نے چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹرسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے مسلح افواج کے ان اہلکاروں کو 2,500 روپے ماہانہ ایم فل الاو¿نس دینے کی منظوری دی جن کے پاس ایچ ای سی سے تصدیق شدہ ایم فل کی ڈگری موجود ہے یا وہ مستقبل میں حاصل کریں گے۔ سول ملازمین کو پہلے سے ہی یہ سہولت میسر ہے۔
وزارت خزانہ نے کنٹرولر جنرل آف اکاو¿نٹس کی تصدیق کے بعد کابینہ کو مالی سال 2014-15 ئ سے لیکر مالی سال 2017-18 ئ تک وفاق اور تمام صوبوں کی مشترکہ مالی تفصیلات رپورٹ پیش کی۔اگلے کابینہ اجلاس میں اس کا تقابلی جائزہ پیش کیا جائے گا۔
بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں (ڈسکوز) کی استعداد کار مزید بہتر کرنے کیلئے 6 ڈسکوز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تنظیم نو کرنے کی منظوری دی۔ ان میں فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، حیدر آباد، پشاور اور کوئٹہ ڈسٹری بیوشن کمپنیاں شامل ہیں۔ کابینہ نے ان کمپنیوں کے بورڈز پر مقامی نمائندے شامل کرنے کی متفقہ منظوری بھی دی۔
کابینہ نے قومی ایوی ایشن پالیسی 2019 ءکے تحت دو نجی پاکستانی ہواباز کمپنیوں بشمول سیرین ایئراور ایئر بلیو کو مزید ملکوں میں بین الاقوامی پروازیں چلانے کی اجازت دی۔ کابینہ نے ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ بحری امور نادرممتاز وڑائچ کی کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بطور چیئرمین تعیناتی کی منظوری دی یہ اضافی چارج تین ماہ کے لئے دیا گیا ہے اس دوران ریگولر چیئرمین کی تعیناتی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔کابینہ نے شکیل احمد منگنیجو کی بطورچیئرمین پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن تعیناتی کی منظوری دی۔

Related Articles

Back to top button