اوورسیز پاکستانیز

سرور چوہدری کا سینیٹر مشاہد اللہ کی وفات پر اظہارتعزیت

سینیٹر مشاہد اللہ خان نے عمر بھر بیباک اور جراتمندانہ سیاست کی ، اپنے سیاسی نظریات اور قیادت سے وفا کی مثال قائم کی، سرور چوہدری

نیویارک (اردونیوز ) پاکستان پیپلزپارٹی یو ایس اے کے چیف ایڈوائزر سرور چوہدری نے مسلم لیگی رہنما سینیٹر مشاہد اللہ خان کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے ۔ اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ ہم سوگوار خاندان سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مشاہد اللہ خان کو جنت الفردو س میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطاءفرمائیں ۔ سرور چوہدری نے مزید کہا کہ سینیٹر مشاہد اللہ خان نے عمر بھر بیباک اور جراتمندانہ سیاست کی ، اپنے سیاسی نظریات اور قیادت سے وفا کی مثال قائم کی ، سیاسی قائدین اور کارکنان ، کسی بھی ملک کی جمہوری طاقت کا اثاثہ ہوتے ہیں۔اس لحاظ سے مشاہد اللہ خان کی سیاسی و جمہوری خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔

Sarwar Chaudhry expresses condolences on the death of Senator Mushahidullah.

Senator Mushahidullah Khan has been a fearless and courageous politician throughout his life, setting an example of loyalty to his political ideology and leadership, says

Sarwar Chaudhry

Related Articles

Back to top button