اوورسیز پاکستانیز

طلعت ہمدانی سفک کاونٹی میں ٹاون کونسل ویمن کا الیکشن لڑیں گی

نیویارک(اردو نیوز )پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت بیگم طلعت ہمدانی نیویارک کے نواحی علاقے لانگ آئی لینڈ کی سفک کاونٹی میںنومبر میں ٹاون کونسل ویمن کا الیکشن لڑیں گی ۔
سفک کاو¿نٹی کی بروک ہیون ٹاون ڈیموکریٹک کمیٹی نے سفک کاو¿نٹی ڈسٹرکٹ 3کی ٹاون کونسل ممبر نشست کے لئے طلعت ہمدانی کو پارٹی امیدوار نامزد کر دیا ہے ۔اس حلقے میں ریپبلکن پارٹی کے کیون لیویل کونسل ممبر ہیں ۔کونسل کی کل سات نشستیں ہیں ۔کونسل کے الیکشن نومبر میں ہونگے ۔
ڈسٹرکٹ 3کورم، سیلڈن، سینٹرک ، لیک گروو، ویلج آف لیک گروو، ران کانکوما اور پور ٹ جیفرسن اور فارمنگ ول کے علاقوں پر مشتمل ہے ۔

Talat Hamdani, brookhaven town, suffolk

Related Articles

Back to top button