اوورسیز پاکستانیز

الیکشن 2018: طارق رحمت کا سٹیٹ اسمبلی امیدوار دیوڈ بریسلر کی مکمل حمایت کا اعلان

پاکستانی نژاد امریکی و اسمبلی ڈسٹرکٹ 33کے ڈسٹرکٹ لیڈر طارق رحمت کی جانب سے ڈسٹرکٹ 26سے ریپبلکن امیدوار ڈیوڈ بریسلر کے لئے اپنے دفتر میں فنڈ ریزنگ کی تقریب

تقریب میں امریکہ کے دورے پر آئے معروف سیاسی شخصیت سہیل ضیاءبٹ کے علاوہ پاکستانی امریکن و پاکستانی کرسچئین کمیونٹی کے مقامی قائدین و ارکان نے شرکت کی

نیویارک (اردو نیوز ) امریکہ میں آئندہ ہفتے مڈٹرم الیکشن ہونگے ۔ ان الیکشن میں بعض حلقوں میں پاکستانی امریکن کمیونٹی بھی اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت میں سرگرم عمل ہیں ۔ اس سلسلے میں نیویارک سے سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 26سے نیویارک سٹیٹ اسمبلی مین کا الیکشن لڑنے والے ریپبلکن امیدوار ڈیوڈ بریسلر کا پاکستانی نژاد امریکی و اسمبلی ڈسٹرکٹ 33کے ڈسٹرکٹ لیڈر اور یونائیٹڈ پاکستانی امریکن کرسچئین کمیونٹی کے پریذیڈنٹ طارق رحمت کی جانب سے مکمل سپورٹ کا اعلان کیا گیا ہے ۔ تقریب میں چئیرپرس جوین اریولا نے بھی خصوصی شرکت کی ۔
طارق رحمت نے ڈیوڈ بریسلر کے اعزاز میں اپنے دفتر میں استقبالیہ دیا اور فنڈ ریزنگ کا بھی اہتمام کیا جس میں امریکہ کے دورے پر آئی معروف سیاسی شخصیت سہیل ضیاءبٹ کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کی مقامی شخصیات اور ارکان محمد فاروق، سیسل جان، سہیل اشرف، پاسٹر چارلس سورگرم ، ایڈگر جان ،سٹیفن جلیل ،پروفیسر عارف مسیح،ناصر ڈین ، ارشد گل، افتخار بٹ ، ریپبلکن کلب پریذیڈنٹ فل آن سٹین نے بھی شرکت کی ۔
Tariq Rahmat, David Bresslerتقریب سے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمت نے کہا کہ نیویارک سے سٹیٹ اسمبلی ڈسٹرکٹ 26 کےلئے ڈیوڈ بریسلر موزوں ترین امیدوار ہیں ۔ میں کمیونٹی سے اپیل کرونگا کہ انہیں مڈٹرم الیکشن میں سپورٹ کریں اور ووٹ بھی دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ بریسلر نہ صرف علاقے کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں بلکہ وہ اسمبلی ڈسٹرکٹ کو تعمیر و ترقی کے نئے دور میں لے کر جائیں گے
ڈیوڈ بریسلر نے خطاب کرتے ہوئے طارق رحمت کا شکرئیہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ ڈیموکریٹ پارٹی ، اسمبلی ڈسٹرکٹ کے مسائل کے حل میں سنجیدہ نہیں ۔انہوں نے کہا کہ وہ اگر منتخب ہو ئے تو ڈسٹرکٹ 26کے عوام حلقے میں خوش آئنداور اہم تبدیلیاں دیکھیں گے ۔
سہیل ضیاءبٹ نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی کا امریکی سیاسی نظام اور قومی دھارے میں شامل اور متحرک کردار ادا کرنا خوش آئند ہے ۔انہوں نے طارق رحمت کو ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ بریسلر کے لئے اپنی پرخلوص تمناو¿ں کا اظہار کیا ۔

Related Articles

Back to top button