طارق رحمت نیویارک سے منتخب ہونیوالے پہلے پاکستانی امریکن ڈسٹرکٹ لیڈر
یونائیٹڈ پاکستانی امریکن کرسچئین کمیونٹی کے چئیرمین اور پاکستانی نژاد امریکی طارق رحمت 2017میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ڈسٹرکٹ لیڈر ہیں
پیشے کے اعتبار سے بزنس مین 46سالہ طارق رحمت ریپبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک سال قبل نیویارک کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 33سے ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہوئے تھے
وہ گذشتہ چار سالوں سے پارٹی اور امریکی سیاست میں سرگرم عمل ہیں ۔ایک پاکستانی امریکنامیگرنٹ کی حیثیت سے انہوں نے ستمبر2017میں ہونیوالے الیکشن میں ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہوکر تاریخ رقم کی تھی
نیویارک سٹیٹ میں75اسمبلی ڈسٹرکٹ ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ کے لئے ایک مرد اور ایک خاتون دو سال کی معیاد کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں ۔ہر ڈسٹرکٹ لیڈر کے عہدے کی معیاد دو سال ہوتی ہے
نیویارک (محسن ظہیر سے ) یونائیٹڈ پاکستانی امریکن کرسچئین کمیونٹی کے چئیرمین اور پاکستانی نژاد امریکی طارق رحمت 2017میں منتخب ہونے والے پہلے پاکستانی ڈسٹرکٹ لیڈر ہیں ۔پیشے کے اعتبار سے بزنس مین 46سالہ طارق رحمت ریپبلکن پارٹی کے پلیٹ فارم سے ایک سال قبل نیویارک کے اسمبلی ڈسٹرکٹ 33سے ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہوئے تھے ۔ وہ گذشتہ چار سالوں سے پارٹی اور امریکی سیاست میں سرگرم عمل ہیں ۔ایک پاکستانی امریکنامیگرنٹ کی حیثیت سے انہوں نے ستمبر2017میں ہونیوالے الیکشن میں ڈسٹرکٹ لیڈر منتخب ہوکر تاریخ رقم کی تھی۔ان کے الیکشن کی ابتدا میں ایک مدمقابل سامنے آیا جسے پارٹی قیادت نے طارق رحمت کے حق میں دستبردار کروادیاجس کی وجہ سے طارق رحمت بلا مقابلہ منتخب ہوئے ۔انہوں نے اپنی الیکشن پٹیشن میں بارہ سو سے زائد ووٹرز کے دستخط حاصل کئے تھے ۔
واضح رہے کہ ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈر زکے الیکشن جفت سالوں میں جبکہ طاق سالوں میں ریپبلکن پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈرزکے الیکشن ہوتے ہیں ۔اس سال ڈیموکریٹ پارٹی کے ڈسٹرکٹ لیڈرز کے الیکشن ہو رہے ہیں ۔
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ نیویارک سٹیٹ میں75اسمبلی ڈسٹرکٹ ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ کے لئے ایک مرد اور ایک خاتون دو سال کی معیاد کے لئے منتخب کئے جاتے ہیں ۔ہر ڈسٹرکٹ لیڈر کے عہدے کی معیاد دو سال ہوتی ہے ۔ڈسٹرکٹ لیڈر اپنے اسمبلی ڈسٹرکٹ میں پارٹی کی قیادت کرتا ہے ۔
طارق رحمت نے جی او پی کنونشن میں گورنر کے لئے بطور مندوب شرکت کی ۔اس سال بھی جوڈیشل ڈیلی گیٹ کے سلسلے میں ریپلکن پارٹی کی جانب سے طارق رحمت کو بطور مندوب نامزد کیا گیا ہے ۔