بین الاقوامی

پاکستانی امریکن پاسٹر طارق رحمت کا اعزاز

پاسٹرطارق رحمت کو گذشتہ ہفتے نیویارک میں اس وقت خصوصی اعزاز حاصل ہوا کہ جب انہوں نے کوینز کاونٹی ریپبلکن (جی او پی ) پارٹی کے سالانہ گالا ڈنر کا آغاز خصوصی دعا کر کے کیا

تقریب میں صدر ٹرمپ کے پولیٹیکل ایڈوائزر مائیکل کوپوٹو،ریپبلکن پارٹی نیویارک سٹیٹ کے چئیرمین نک لینگ ورتھی اور کوینز کاونٹی ریپبلکن پارٹی کی چئیرپرسن جواین ایری اولا کے علاوہ ریپبلکن پارٹی اور کنررویٹو پارٹی کے اہم قائدین سنڈی گروسز، برنارڈ کرک، ڈاکٹر جینا لاوڈن، الزبیتھ پپکو، سڈ روزن برگ، ریورنڈ ڈیرل سکاٹ ، کونسل مین ایرک آلرچ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میںشرکت کی

نیویارک (اردو نیوز) یونائیٹڈ پاکستانی امریکن کرسچئین کمیونٹی نیویارک کے پریذیڈنٹ،اسمبلی ڈسٹرکٹ 33کے ڈسٹرکٹ لیڈر اور انڈو پاک بائبل فیلو شپ چرچ کے لیڈ پاسٹرطارق رحمت کو گذشتہ ہفتے نیویارک میں اس وقت خصوصی اعزاز حاصل ہوا کہ جب انہوں نے کوینز کاونٹی ریپبلکن (جی او پی ) پارٹی کے سالانہ گالا ڈنر کا آغاز خصوصی دعا کر کے کیا۔اس پروقاراور عظیم الشان تقریب میں صدر ٹرمپ کے پولیٹیکل ایڈوائزر مائیکل کوپوٹو،ریپبلکن پارٹی نیویارک سٹیٹ کے چئیرمین نک لینگ ورتھی اور کوینز کاونٹی ریپبلکن پارٹی کی چئیرپرسن جواین ایری اولا کے علاوہ ریپبلکن پارٹی اور کنررویٹو پارٹی کے اہم قائدین سنڈی گروسز، برنارڈ کرک، ڈاکٹر جینا لاوڈن، الزبیتھ پپکو، سڈ روزن برگ، ریورنڈ ڈیرل سکاٹ ، کونسل مین ایرک آلرچ سمیت دیگر اہم شخصیات نے بڑی تعداد میںشرکت کی ۔
پاسٹرطارق رحمت نے اپنے مخصوص انداز میں خصوصی دعا کروائی ۔ اس موقع پر انہوںنے یو ایس پریذیڈنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی ، درازی عمر ، سلامتی اور ملک وقوم کی سلامتی کو خوشحالی کے خوشحالی کے حوالے سے بھی خصوصی دعا کروائی ۔یہ پہلا موقع تھا کہ نیویارک میں ریپبلکن پارٹی کے کوینز چیپٹرکی سالانہ تقریب میں کسی پاکستانی امریکن پاسٹر کو دعا کروانے کا اعزاز حاصل ہوا ہو ۔دعا کے بعد تقریب کے منتظمین اور شرکاءنے پاسٹر طارق رحمت سے ملاقاتیں کیں اور خوبصورت اور تفصیلی دعا کروانے پر ان کا شکرئیہ بھی ادا کیا ۔
اس تقریب میں طارق رحمت جن کا شمار ریپبلکن پارٹی نیویارک کے سرگر م مقامی قائدین میں ہوتا ہے ، کے ساتھ پارٹی کے دیگر سپورٹرز اور ان کے عارف سہیل اور سٹیفن جلیل بھی موجود تھے ۔ انہوںنے بھی طارق رحمت کو دعا کا اعزاز حاصل ہونے پر مبارکباد دی ۔
کوینز کاونٹی کے گالا ڈنر میں ریپبلکن پارٹی کے مقامی قائدین اور ارکان نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ۔ اس موقع پر پریذیڈنٹ ڈونلڈ ٹرمپ کی سالگرہ بھی منائی گئی اور انکی کامیابی اور ترقی کےلئے نیک تمناوں کا اظہار کیا گیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریپبلکن پارٹی کے قائدین نے صدر ٹرمپ کی سالگرہ پر مبارکباد کے پیغام دئیے اور کہا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں ریپبلکن پارٹی ملک و قوم کو اہم کامیابیوں سے ہمکنار کررہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم سب کو صدر ٹرمپ کی دوسری ٹرم کے الیکشن کےلئے ابھی سے تیاری کرنا ہوگی اور آئندہ الیکشن میں انہیں پہلے سے بھی بڑی کامیابی دلوانا ہو گی تاکہ پارٹی کے ایجنڈے کو حتمی شکل دی جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں زیادہ سے زیادہ ارکان کی شمولیت کے لئے سب ملک کر دار ادا کریں ۔
پاسٹر طارق رحمت نے کہا کہ ہمیں پریذیڈنٹ ڈونلڈ ٹڑمپ کی قیادت اور ان کی خدمات پر فخر ہے ۔ وہ امریکہ کو عظیم بنا رہے ہیں ۔ ان کی قیادت میں ملک آنے والے سالوں میں بھی ترقی کرے گا۔

Related Articles

Back to top button