پاکستان

امریکہ کے دو شہروں میں 24گھنٹوں میں فائرنگ کے دو واقعات،29افراد ہلاک

فائرنگ کا پہلا واقعہ ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو کے سپر اسٹور 'وال مارٹ' میں پیش آیاجبکہفائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن کے ڈسٹرکٹ اوریگن میں پیش آیا

نیویارک (محسن ظہیر ) امریکہ کی دو بڑی و اہم ریاستوں ٹیکساس اور اوہائیو میں 24گھنٹے کے اندر فائرنگ کے دو واقعات میں 29 افراد ہلاک اور 40 سے زائد زخمی ہوگئے ہیںجس کے بعد ملک بھر میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا ہے ۔فائرنگ کا پہلا واقعہ ہفتے کی دوپہر ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو کے سپر اسٹور ‘وال مارٹ’ میں پیش آیا جہاں لوگ خریداری میں مصروف تھے۔ اس واقعے میں 20 افراد ہلاک اور 26 زخمی ہوئے۔ حملہ آور کی شناخت پیٹرک کروسٹس کے نام سے ہوئی ہے اور اس کا تعلق ڈیلس سے بتایا جا رہا ہے۔
فائرنگ کا دوسرا واقعہ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ریاست اوہائیو کے شہر ڈیٹن کے ڈسٹرکٹ اوریگن میں پیش آیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ڈیٹین میں پولیس حکام واقعہ کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کر دیا جبکہ ٹیکساس کے والمارٹ شاپنگ مال میں فائرنگ کے بعد سکیورٹی اہلکار حملہ آور کو حراست میں لینے میں کامیاب ہو گئے ۔ دونوں حملہ آوروں کے خلاف کامیاب ایکشن کے باوجود دونوں واقعات میں 29افراد ہلاک ہو گئے ۔
پولیس حکام دونوں واقعات کی تفتیش کررہے ہیں جس کے مکمل ہونے کے بعد واقعات کے محرکات واضح کریں گے ۔ امریکہ میں عوامی مقامات پر فائرنگ کے واقعات معمول بن گئے ہیں ۔ کوئی ایک واقعہ ہوتا ہے جس میں ہلاکتیں ہوتی ہیں، اس کی مذمت کی جاتی ہے ، اظہار افسوس اور تعزیت کیا جاتا ہے ، ملک میں اسلحے رکھنے کے آئینی حق پر بحث ہوتی ہے اور پھر بات ختم ہو جاتی ہے جس کے کچھ عرصے کے بعد پھر کوئی بڑا واقعہ پیش آجاتا ہے ۔
امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بھی دونوں واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہے ۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فائرنگ کے اس واقعے کو سفاکانہ اقدام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں اس نفرت انگیز اقدام کے خلاف امریکی عوام کے ساتھ کھڑا ہوں۔انہوں نے کہ معصوم لوگوں کو ہلاک کرنے کی کوئی دلیل نہیں دی جا سکتی۔

Texas, Ohio Shooting incidents 2019

Related Articles

Back to top button